حکومت کا اسٹے آرڈر غیر قانونی، ممبئی ہائی کورٹ میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی نے PIL مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کیا
جنم داخلہ معاملہ میں ہم شہریان کی ہر طرح سے مدد کرینگے : آصف شیخ
جمہوری و قانونی لڑائی ہم لڑنا جانتے ہیں، شہریان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 26 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں بنگلہ دیشی و روہنگیائی معاملے کو لے کر ریاستی سرکار کی جانب سے کریٹ سمیا کے مطالبے پرSIT جانچ تشکیل دی گئی، کریٹ سمیا مالیگاؤں کو بدنام کرنے کیلئے مسلسل ٹارگٹ کررہا ہے، گذشتہ دنوں ATS کی جانچ کا بھی مطالبہ مہاراشٹر وزیر اعلیٰ سے سومیا نے کیا. 8 جنوری کو مہاراشٹر سرکار نے تحصیلدار آفس سے نیا جنم داخلہ بنانے پر روک لگا دی. جس کے خلاف مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہم ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گے کیوں کہ یہ غیر قانونی فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی ضمن میں آج بروز بدھ 26 فروری کو مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ذمہ داران آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی، ایڈوکیٹ عظیم خان، اطہر حسین اشرفی، شکیل جانی بیگ، عبدالرحمٰن انصاری، نعیم مرزا، فراز گلنار ممبئی ہائی کورٹ پہنچ کر PIL (مفاد عامہ پٹیشن) دائر کی. اس موقع پر MDC کے لیگل ایڈوائزر و سینئر وکیل عظیم خان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری کو مہاراشٹر سرکار نے نئے پر جنم داخلے ریاست بھر میں روک لگانے کا آرڈر جاری کیا جس کا نقصان یہ ہورہا ہے کہ مالیگاؤں شہر سمیت مہاراشٹر بھر میں ہر ہندو مسلم سکھ عیسائی ہر مذہب کے لوگوں میں 4 سے 6 سال کے بچے جن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے اب تک جنم داخلہ نہیں بن پایا اُن کے اسکولوں میں داخلے نہیں ہوپائے گا اسی کے علاوہ عازمین حج جو پرائیویٹ ٹور سے حج کیلئے جانا چاہتے ہیں یا بیرون ملک جانا چاہتے ہیں انہیں پاسپورٹ بنانے جنم داخلوں کی ضرورت ہوتی ہے جن لوگوں کے پاس جنم داخلہ نہیں ہے ایسے لوگوں کے پاسپورٹ نہیں بن پارہے، اسی کے ساتھ آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے میں بھی جنم داخلہ لازمی قرار دیا گیا ہے آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے والے وہ لوگ جن کے پاس جنم داخلہ نہیں ہے ایسے لوگوں کے ادھار اپڈیٹ نہیں ہوپارہے ہیں. یہ اسٹے آرڈر غیر قانونی اس لئے بھی ہے کہ جنم داخلہ بنانے کا حق مرکزی سرکار کی جانب سے عوام کو دیا گیا ہے، اس غیر قانونی اسٹے آرڈر کے خلاف ہم نے آج ایڈوکیٹ مہیندر کی معرفت ہائی کورٹ میں مفاد عامہ پٹیشن دائر کئے جس میں ہم نے مرکزی سرکار، ریاستی سرکار کو پارٹی بنائے ہیں. ہماری لڑائی ہیکہ نئے جنم داخلہ پر اسٹے ارڈر ہٹایا جائے جس سے معصوم بچوں کا تعلیمی نقصان نا ہوپائے، عازمین حج اپنا پاسپورٹ بنوا کر حج کرسکے، شہریان اپنی ضرورت کے مطابق اپنے آدھار کارڈ درست کروا سکے۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہم ہر طرح سے قانونی و جمہوری مدد کیلئے تیار ہیں اور عوام کو مدد بھی کررہے ہیں ۔اسی طرح مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جمہوری و قانونی لڑائی ہم لڑنا جانتے ہیں، شہریان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ہم مالیگاؤں سے لیکر ممبئی تک قانونی و جمہوری لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ان شاءاللہ ہمیں کامیابی ملیگی، انہوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے،
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com