مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ، انکی پہل سے ایک نئے راستے کی تعمیر، ہزاروں طالبان علم کو راحت ملیگی : کمشنر
نئی روڈ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کرنے اور شہر کے دیگر بلاک راستوں کو بھی عوام کیلئے شروع کیا جائے
جے اے ٹی اسکول کے سامنے 'اسٹوڈنس اسٹریٹ' کا شاندار افتتاح ، رویندر جادھو، شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور نہال انصاری کی تقاریر
مالیگاؤں : 17 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)آج 17 فروری مالیگاؤں کیلئے ایک تاریخی دن ہوگا کہ اس دن مالیگاؤں شہر میں برسوں سے بند اور گندگی کی شکار اس جگہ پر ایک نئے صاف ستھرے راستے کی تعمیر و تخلیق عمل میں آئی ۔اس ضمن میں آج جے اے ٹی اسکول کے سامنے میونسپل اسکول نمبر 14 سے متصل ایک نئے راستے کا افتتاح بعد نماز عصر مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔یہ جے اے ٹی اسکول کے سامنے راستہ امام احمد رضا روڈ سے ہوتا وہاں آگرہ روڈ کو ملاتا ہے، آگرہ روڈ کے اس پار شمالی مالیگاؤں کی عوام اور بالخصوص اسکولی طالبان علم کیلئے یہ راستہ راحت اور آسانی اور تحفظ کا سبب ہوگا ۔ مستقیم ڈگنیٹی کی پہل نے اس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا، ہم مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اس روڈ سے عوام کو راحت ملیگی ۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ہم شہر کو مزید نئے راستے اور گارڈن دینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی کی ڈیمانڈ پر کارپوریشن عوامی فلاحی کام کرنے کی پابند ہیں ۔ہم شہر کو مزید خوبصورت بنائیں گے ۔کمشنر نے کہا کہ کچھ ٹھیکہ دار صرف بجٹ حاصل کرتے ہیں کمانے کیلئے لیکن مستقیم ڈگنیٹی اور کچھ تعمیری ذہن رکھنے والے لوگ کوالیٹی کام کو ترجیح دیتے ہیں ۔کمشنر نے مزید کہا کہ دگڑو آئیل مل ،ورلی روڈ صمد حبیب کمپاؤنڈ اور دیوی کا ملہ والی روڈ بھی عوام کیلئے کھولی جائے گی ۔
اس افتتاحی تقریب سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ راستہ نہیں تھا ۔اس جگہ پر برسوں سے گندگی کا انبار اور گٹر کا پانی بہا کرتا تھا ۔ہم نے کارپوریشن سے رابطہ کیا اور پھر اس علاقہ میں اسکولی طالبان علم، عوام اور بالخصوص طالبات کیلئے ایک نئے راستے کی تخلیق کرتے ہوئے آج اسکا افتتاح کیا ۔آج شہر کیلئے تاریخی دن ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ چونکہ اس روڈ پر اسکولی طالبات کا گذر ہوگا ۔اس لئے یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں ۔اس روڈ کی حفاظت کرنا عوام کی ذمہ داری ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ آج کارپوریشن کمشنر کے سامنے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کے دیگر بلاک راستوں کو بھی عوام کیلئے شروع کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پایا جاسکے ۔
یہاں شان ہند نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کی ہے ، نئی راستے کی تخلیق مستحسن اقدام ہے ۔اس روڈ پر پولس کا دامنی دستہ بھی لگایا جائے تاکہ طالبات کی حفاظت ہوسکے ۔کیونکہ اسکولی طالبات آگے پڑھ لکھ کر قوم کی حفاظت و ترقی میں معاون و مددگار بنیں گے ۔موصوفہ نے کہا کہ ہمیں بلاخوف و خطر تعلیم حاصل کرنا چاہیے اور ساتھ ساتھ ریاستی و قومی زبان کو بھی سیکھنا چاہیے ۔شان ہند کہا کہ یہ راستہ قابل تعریف بنا ہوا ہے ۔اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
اس موقع پر جے اے ٹی کیمپس کے چئیرمین نہال انصاری نے کہا کہ اس روڈ کی حفاظت کرنا چاہیے ۔یہاں سے اسکولی طالبات گذر ہوگا اس لئے کیمروں کی تنصیب کی جائے ۔یہاں روڈ کی تعمیر کرنے والے نثر فاؤنڈیشن کے سعادت حسین معصوم علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کمشنر کے ہاتھوں انہیں بیسٹ کنٹریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا وہیں جمال ناصر، رئیس ساگر جا بھی استقبال کیا گیا، اس روڈ کے دونوں جانب مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کے ڈرائنگ ٹیچر سلمان سر نے دیواروں پر اقوال زریں اور خوبصورت پینٹگ بنائی ہے، سیلفی پوائنٹ بنایا گیا ہے۔جو اس روڈ کی خوبصورتی میں دگنا اضافہ کررہا ہے ۔یہاں سلمان سر کو بھی مبارک پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا ۔جبکہ اس افتتاحی پروگرام میں رشید سیٹھ ایولے والے، عبدالباقی راشن والے، محمد وائرمین، افتخار رشن والے، ابو لیث انصاری، عطاء الرحمن رینوکا، رئیس ستارہ سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com