آئندہ ہفتہ اقلیتی وزیر کی مالیگاؤں آمد، کرشنا لانس میں پروگراممالیگاؤں : (پریس ریلیز) گزشتہ سال یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے تحت مالیگاوں کے ہزاروں مقادم جابر حضرات کو مکینیکل سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں سات سو مکینک فٹر ٹیلر سلائی خواتین کا جز وقتی امتحان مقامی آئی ٹی آئی کالج کیمپ میں ہوا نتائج صد فی صد رہے ۔اب ستائیس فروری بروز جمعرات کی صبح دس بجے کرشنا لانس موتی باغ ناکہ پر ایک اجلاس کا انعقاد سرکاری سطح پر یونیورسٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے جسمیں ریاستی اقلیتی وزیر دتاتریہ بھرنے، اسٹیٹ منسٹر چندر کانت دادا پاٹیل، راجیہ منتری دادا بھوسے، رکن پارلیمنٹ شوبھا تائی بچھاؤ اور مقامی اعلیٰ آفیسران و مقامی لیڈران سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات کو بطور مہمان مدعو کی کیا گیا ہے اس تقریب میں شرکت کرکے مقامی اسنگھٹت افراد کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے
مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے مختلف پولس اسٹیشنوں میں آٹھ ایف آئی آر درج ، کئی نامور ہندو اور مسلم زمین کے تاجروں پر دھوکہ ہی کا الزام متاثرین کی ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار کیساتھ پریس کانفرنس مالیگاؤں : 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کہتے ہیں زر، زن اورزمین کے واسطے بڑی بڑی سلطنت تباہ ہوگئی کئی لوگوں کا ایمان خراب ہوگیا، چاہیے ہندو کے و یا مسلمان دولت کے واسطے اور دنیا کمانے کیلئے اپنے اپکو بھول جاتے ہیں اور دھوکہ دہی میں پڑ کر اپنا اور دوسروں کے خسارہ کا سبب بنتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک سنسنی خیز انکشاف جمعرات کو ہوٹل مراٹھا دربار میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار نے کیا، انہوں نے زمین معاملہ میں دھوکہ دہی کے شکار متاثرین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں جانب مشرقی اور مغربی مالیگاؤں کے کسانوں اور تاجروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے لوٹاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میری والدہ ارچنا آہیرے برمہن گاو...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com