پہلی بار آصف شیخ ، شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی ایک ساتھ ایک اسٹیج سے ایس آئی ٹی کی کارروائی پر حکومت کیخلاف ہلہ بول کرینگے



پہلی بار آصف شیخ ، شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی ایک ساتھ ایک اسٹیج سے ایس آئی ٹی کی کارروائی پر حکومت کیخلاف ہلہ بول کرینگے 


 جنم داخلہ معاملے پر ہورہی کارروائی اور گرفتاریوں کے پس منظر میں ماںٔیناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو ہنگامی عوامی میٹنگ کا اعلان
 


عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے ماںٔناریٹی ڈیفینس کمیٹی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کا مدلل جواب بھی صف شیخ اور شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی دینگے

 

ماںٔناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے خلاف لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کا مدلل جواب بھی اس میٹنگ میں آصف شیخ اور شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی دینگے، تاکہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا



مالیگاؤں : 17 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں  شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے بنگلہ دیشی و روہنگیائی کے نام پر وسیع پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے۔ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شکایت پر مہاراشٹر حکومت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے کر اس مہم کو مزید تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور گیارہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


ان حالات میں، ماںٔیناریٹی ڈیفینس کمیٹی عوام کو قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے سڑک سے لے کر عدالت تک سرگرم عمل ہے۔ کمیٹی کی جانب سے ایک ہنگامی عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو 21 فروری بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک، آگرہ روڈ، راشٹروادی بھون اور سماجوادی پارٹی آفس کے سامنے دگڑو آںٔیل مل گراؤنڈ پر ہوگی۔


اس میٹنگ میں وہ تمام افراد شرکت کریں جنہیں SIT، کارپوریشن یا کسی دیگر محکمے کی جانب سے نوٹس موصول ہوئی ہے، یا جنہوں نے تحصیلدار آفس یا عدالت کے ذریعے جنم داخلہ حاصل کیا ہے۔ ماںٔیناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے قانونی ماہرین اور آصف شیخ رشید، شان ہند نہال احمد، مستقیم ڈگنیٹی اور دیگر ذمہ داران ان افراد کی مکمل قانونی رہنمائی کریں گے۔


مزید، جن بچوں کی عمر چار سال سے زائد ہوچکی ہے، ان کے والدین سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں ضرور شرکت کریں ان بچوں کے لئے علاحدہ سے ٹیبل لگایا جائے گا جہاں ایک عریضہ فارم  بھرا جائے گا اور مذید رہنمائی زمہ داران کرینگے آپ کے بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو اسکے لئے ماںٔیناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ممبئی منترالیہ میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے ملاقات بھی کی تھی اور اب ممبئی  ہاںٔی کورٹ میں پیٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ ہے لہذا ایسے بچوں کا رجشٹریش ضرور کرائیں۔

اس ہنگامی میٹنگ میں پہلی بار دو سیاسی جماعتوں کے قائدین آصف شیخ، شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی ایک اسٹیج سے ایک ساتھ عوام سے خطاب کریں گے اور ایس آئی ٹی کی کارروائی پر حکومت کیخلاف ہلہ بول کرینگے ۔اسی طرح ماںٔناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے خلاف لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کا مدلل جواب بھی اس میٹنگ میں آصف شیخ اور شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی دینگے، تاکہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جاسکے۔


اس میٹنگ میں وقف ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا، جو حال ہی میں راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔ ماںٔناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے تمام سیکولر جماعتوں کے قائدین کو خط لکھ کر اس بل کی مخالفت کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مقررین اظہار خیال کریں گے۔


ماںٔیناریٹی ڈیفینس کمیٹی تمام سماجی اور تنظیموں سے منسلک ذمہ داران سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کرکے اپنی حمایت کا اظہار کریں۔جو تنظیمیں ماںٔیناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے مؤقف کی حمایت کرنا چاہتی ہیں، وہ اپنے لیٹر ہیڈ پر تحریری حمایت بھی دے سکتی ہیں۔مالیگاؤں کے عوام سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں اس اہم اجلاس میں شرکت کرکے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیداری کا ثبوت دیں۔اس طرح کی پریس ریلیز ماںٔناریٹی ڈیفینس کمیٹی مالیگاؤں نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے