سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے، آل مہاراشٹر بحث و مباحثہ مقابلہ میں مالیگاؤں سینئر کالج فاتح
مالیگاؤں : 6 فروری (پریس ریلیز) ایم ایس جی کالج میں 28 واں آل مہاراشٹر بحث و مباحثہ مقابلہ کا انعقاد گزشتہ 4 اور 5 فروری کو کالج گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا۔یہ مقابلہ پورے ہندوستان کا واحد مقابلہ تھا جو ایک ساتھ پانچ زبانوں یعنی انگریزی، مراٹھی، اہیرانی، ہندی اور اردو زبان میں منعقد کیا گیا۔اس مقابلے میں ریاست مہاراشٹر کی تمام یونیورسٹیوں سے وابستہ آرٹس، سائنس، کامرس، انجینئرنگ، قانون، زراعت، طب اور دیگر پیشہ ورانہ تعلیم کے سینئر اور جونیئر کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔تاکہ کالج کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں میں سماجی اور سیاسی شعور پیدا کیا جاسکے ۔ طلباء میں ناانصافی کے خلاف لڑنے کی طاقت اور انصاف کی وکالت کرنے کی ذہنیت کو پروان چڑھانے کیلئے یہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔الحمد اللہ اس بحث و مباحثہ مقابلہ میں "مصنوعی ذہانت بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے ایک نعمت ہے" کے عنوان کی مخالفت میں مالیگاؤں سینئر کالج کے ایف وائے بی ایس سی کے طالبعلم مومن شہزاد ملک شکیل احمد نے نہایت ہی مدلل انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سامعین اور معزز جج کو پہلا انعام دینے پر مجبور کردیا۔مالیگاؤں سینئر کالج کے طالب علم شہزاد ملک کو اس آل مہاراشٹر بحث و مباحثہ مقابلہ میں اول انعام تفویض کرتے ہوئے مہمان کرام کے ہاتھوں ٹرافی، سرٹیفیکیٹ اور نقد 4001 چار ہزار ایک روپیہ دیا گیا ۔ اس شاندار کامیابی پر شہزاد ملک کو انجمن معین الطباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا ،سیکرٹری سراج دلار سر و اراکین انجمن اور کالج ہذا کے ہز دل عزیز پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا ،اردو ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر،اور کالج اسٹاف نے نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com