روتے بلکتے بچے، جیل جاتی خواتین، کورٹ احاطہ میں غمگین نظارہ، تسلی، حوصلہ اور قانونی مدد کیلئے پہنچے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی



روتے بلکتے بچے، جیل جاتی خواتین، کورٹ احاطہ میں غمگین نظارہ، تسلی، حوصلہ اور قانونی مدد کیلئے پہنچے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی



جنم داخلہ معاملہ میں دو عورت اور ایک نوجوان کو مزید دو دنوں کی پولس تحویل، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی لیگل سیل کی پیروی



ظلم و ناانصافی کیخلاف پورے شہر کو ایک پلیٹ فارم پر آنے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی اپیل،جمعہ کو دھرنا اٹل 



مالیگاؤں : 5 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں کاغذات میں بے ترتیبی کے الزام میں گرفتار شہر کی دو خواتین نجمہ بانو اور شبانہ بانو  سمیت سید ساجد سید وہاب نامی ایک نوجوان کو پہلے تین اور پھر دو روز کی پولس تحویل دی گئی ۔اس ضمن میں تینوں ملزمین کو مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا ۔اس موقع پر کورٹ احاطہ میں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے وہیں قانونی کارروائی کیلئے ایڈوکیٹ عبد العظیم خان، ایڈوکیٹ عارف شیخ، ایڈوکیٹ توصیف شیخ سمیت لیگل سیل کے وکلاء نے ملزمین کی پیروی کی ۔یہاں عدالت نے تینوں ملزمین کو مزید دو دنوں کی پولس تحویل سنائی ۔کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ کریٹ سومیا پاگل ہے ۔انکے الزامات پر کوئی کیس نہیں بنتا ہے لیکن پولس نے دباؤ میں آکر کیس بنایا ہے ۔جس میں کاغذات کی بے ترتیبی کا الزام بے ۔ان پر بنگلہ دیشی و روہنگیائی جنم داخلہ کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے ۔لیکن کریٹ سومیا مالیگاؤں کو بدنام کررہے ہیں اور شہر میں سرکاری ملازمین و عوام میں ڈر و خوف کا ماحول بنا رہے ہیں ۔وکلاء نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وقت آنے پر کریٹ سومیا کو قانونی سبق بھی سکھائیں گے کہ وہ مالیگاؤں آنا بھول جائے گا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ آج کورٹ کا نظارہ انتہائی غمگین تھا ۔کورٹ احاطہ میں غمگین نظارہ دیکھنے کو ملا ۔روتے بلکتے بچے اور جیل جاتی خواتین ہمیں نظر آئی ۔ہم نے انہیں عدالت میں قانونی امداد فراہم کی وہیں ملزمین کے رشتہ داروں، چھوٹے چھوٹے بچوں کو ہمت و حوصلہ دیا اور انہیں تسلی دی کہ ہم سب آپکے ساتھ کھڑے ہیں اور پورا شہر اس ظلم و ناانصافی کیخلاف آپکے ساتھ کھڑا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کریٹ سومیا مالیگاؤں کو ٹارگٹ کررہے ہیں اور وہ بار بار مالیگاؤں آکر پولس کی جانچ میں رخنہ اندازی کررہے ہیں ۔انکے جھوٹے الزامات کا جواب ہماری قانونی ٹیم دے رہی ہیں لیکن عوام کو بھی جمہوری طریقہ سے ہمارا ساتھ دیتے ہوئے اس ظلم کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج ہمارے شہر کیلئے انتہائی شرم اور افسوس کی بات ہے کہ دو ماں بہن ہماری آنکھوں کے سامنے جیل جارہی ہیں اور پورا شہر خاموش ہیں ۔اب ہمیں اپنی خاموشی توڑنا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج جنم داخلہ کی درستی کا معاملہ رکا ہوا ہے ۔درجنوں بچوں کے جنم داخلہ نہیں دیئے جارہے ہیں ۔انکا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور اس ضمن میں ہم نے سرکاری حکم کو انتباہ دیا تھا کہ بچوں کے جنم داخلے بنا کر دیئے جائیں ورنہ ہم دھرنا اندولن کرینگے۔اس ضمن میں سرکاری آفیسران نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا اسی کیخلاف مورخہ 7 فروری کو شہیدوں کی یادگار پر انقلابی دھرنا دینے کا اعلان آصف شیخ نے کیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس دھرنے میں پر من طریقہ سے شرکت کریں ۔

اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کریٹ سومیا کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ بار بار مالیگاؤں آئے اورجنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی انکوائری کی تفصیلات حاصل کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر شہر میں کوئی سمجھتا ہے کہ ہماری بہن یا ماں یا بھائی جیل میں نہیں گیا ہے تو ہم خاموش رہینگے ۔ایسی سوچ بزدلی اور خودغرضی ہے ۔ہمیں آنے والے خطرات سے بیدار ہوکر ابھی سے شہر کو بچانے کی لڑائی میں آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری طریقہ سے اور قانونی طریقے سے شہریان کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔اب عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اس سنگین مسئلہ میں آگے آئیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ہے ۔کریٹ سومیا شہریان مالیگاؤں پر جھوٹا الزام لگا کر سرکاری و عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔اس لئے عوام 7 فروری کو شہیدوں کی یادگار پر انقلابی دھرنا میں شامل ہوکر بیداری کو ثبوت دیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے