اے ٹی ایس سے مالیگاؤں کے سو افراد کے جنم داخلوں کی جانچ کرائی جائے ، کریٹ سومیا کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیا نے مالیگاؤں کے سو مرد و خواتین کے ناموں کی فہرست وزیر اعلیٰ کو پیش کردی
ممبئی: 21 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میں بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائی جنم داخلہ معاملہ میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں دو ایف آئی درج کی گئی ہے ۔اس ضمن میں پولس نے اب تک 21 لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔اور تقریباً 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، اب مالیگاؤں تحصیلدار آفس سے تقریباً 100 لوگوں نے جنم داخلہ بنانے کی مزید عرضی دی ہے ۔ان عرضی گزاروں کے نام اور آرڈر نمبر کی فہرست کے ساتھ ڈاکٹر کریٹ سومیا نے وزیر اعلیٰ کو دی ۔انہوں نے کہا کہ ان 100 افراد کے مقدمات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان سو لوگوں کی درخواستیں تحصیلدار و نائب تحصیلدار نے قبول بھی کرلی ہے لہٰذا تحصیلدار و نائب تحصیلدار پر بھی کارروائی کی جائے ۔کریٹ سومیا نے ایک خط وزیر اعلیٰ کو دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان درخواستوں میں کوئی دستاویز، اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ درخواست گزار مالیگاؤں یا ہندوستان میں پیدا ہوا ہے۔کچھ درخواستوں میں صرف آدھار کارڈ تو کچھ درخواستوں میں آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی زیراکس جوڑی گئی ہے۔راشن کارڈ صرف اناج کا ایک نشان ہے اور اسے کسی قسم کا ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا۔
سومیا نے لکھا کہ اس طرح کی وضاحت ریاستی حکومت پہلے ہی کر چکی ہے۔جبکہ آدھار کارڈ ایک منفرد شناختی نمبر ہے۔ حکومت اور عدالت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ آدھار کارڈ کو کسی بھی کام کے لیے اہم ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تحصیلدار کی طرف سے تقریباً 100 عریضہ گزاروں کو پیدائش کا ریکارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ دینے کے حوالے سے دی گئی ہدایات جن کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مالیگاؤں یا ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئے ہیں جو کہ ایک بڑا جرم ہے۔اس سلسلے میں درخواست دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایسی درخواستوں کو منظور کرنے والے تحصیلدار آفس کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے 100 کے قریب لوگ جن کے پاس ہندوستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان 100 افراد کے مقدمات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔کریٹ سومیا نے فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے جنم داخلوں کی عرضی دی ہے ان میں رئیس احمد محمد اسماعیل، ذاکرہ شاہین شکیل احمد مومن، حذیفہ سید سلطان، عاصمہ بی مرد شیخ مظفر، عقیلہ بانو کالو پٹیل، تاج محمد شکر اللہ انصاری، سلمیٰ بانو شفیق احمد، جلیل احمد بدرالدین،محمد رئیس غلام رسول، عائشہ شیخ ابراہیم، طیبہ بانو محمد لقمان، بتول بی دادامیون شاہ، عزیزہ بی عابد حسین شیخ، ساجدہ عرفان الدین قاضی، مشتاق خان مصف خان، فرید احمد محمد الیاس، نبی خان لال خان قریشی، شیخ رفیع الدین فیاض الدین مومن، شبانہ شیخ نصیر، فرزانہ بانو کریم خان سمیت سو افراد کے نام اور آرڈر نمبر کریٹ سومیا نے وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ہے ۔اس طرح کا مطالباتی مکتوب اور ناموں کی فہرست کریٹ سومیا نے ٹوئیٹ بھی کیا ہے ۔
.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com