پانچ دنوں میں فلائی اوور بریج شروع کیا جائے ورنہ ہم خود بریج کو شروع کردینگے ، آصف کا کمشنر کو آخری انتباہ
رمضان المبارک میں صفائی کا خاص خیال اور سحری و افطاری کو دھیان میں رکھ کر نلوں کے اوقات کو متعین کیا جائے
مالیگاؤں : 18 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آئندہ ماہ مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے ۔مقدس ماہ رمضان کی آمد سے قبل نئے بس سٹینڈ آگرہ روڈ پر تعمیر فلائی اوور بریج کو فوری طور پر عوام کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا جائے۔اس طرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے آج میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو سے کیا ۔وارڈ کمیٹی نمبر ایک میں آصف شیخ نے کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب دیا جس میں آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ نئے بس اسٹینڈ آگرہ روڈ سے سخاوت ہوٹل تک فلائی اوور تعمیر ہو چکا ہے اور مذکورہ فلائی اوور تقریباً 7 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نامکمل ہے۔ آئندہ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر مذکورہ فلائی اوور کو عوام کی آمدورفت کے لیے شروع کرنا انتہائی ضروری ہے۔
آصف شیخ نے کہا کہ اگر مذکورہ فلائی اوور بریج 24 فروری تک شروع نہیں کیا گیا تو 27 فروری کو ہم خود عوام کی سہولیات کیلئے رمضان المبارک کے مقدس ایام کے پیش نظر فلائی اوور برہج شروع کردینگے ۔اسے نوٹ کیا جائے ۔اس موقع پر کمشنر نے تیقن دیا کہ آپکے مطالبہ پر ہم آئندہ ہفتہ اس بریج کو عوام کیلئے شروع کررہے ہیں ۔کمشنر نے یہ بھی کہا کہ آپکی جدوجہد سے یہ بریج تعمیر ہوا ہے اور آپکی جدوجہد سے یہ شروع بھی ہورہا ہے ۔وہیں آصف شیخ نے رمضان المبارک کے ایام میں سحری اور افطاری کے وقت نلوں کے اوقات میں تبدیلی کرنیکا بھی مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ سحری اور افطاری کے وقت نلوں میں پانی نہ دیا جائے بلکہ اس کیلئے وقت سے پہلے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ روزہ داروں کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسی طرح نلوں میں وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جائے ۔صاف صفائی کا بھی خیال رکھتے ہوئے سحری اور افطاری کے بعد کچرا اٹھانے کے انتظامات کئے جائیں ۔اس ضمن میں بھی کمشنر نے مثبت تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ایک دو روز میں اس معاملے میں فیصلہ لیا جائے گا تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر قسم کی سہولت کارپوریشن فراہم کرسکے ۔یہاں آصف شیخ کے ساتھ اسلم انصاری، شکیل بیگ، منموہن شیواڑے مودجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com