مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا شہیدوں کی یادگار پر انقلابی دھرنا اٹل
مالیگاؤں : 4 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے آباد ہونے اور انہیں پناہ دینے کا الزام بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی جانب سے لگایا جاتا رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے اس معاملہ کی انکوائری کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) بھی تشکیل دی ہے اگرچہ ابھی تک پولیس یا انتظامیہ کو اس سلسلے میں کوئی پختہ ثبوت بھی حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن شہر میں سراسیمگی کا ماحول ہے۔
مالیگاؤں شہر کو بدنامی سے بچانے اور اہلیانِ شہر کی بروقت نمائندگی کیلئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ہم خیال سیکولر سیاسی پارٹیوں کو لیکر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی قائم کی گئی اور اس کمیٹی نے 26، جنوری کی منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات عندیہ دیا گیا تھا کہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کے بعد مہاراشٹر بھر میں تحصیلدار آفس سے تمام جنم داخلوں پر روک لگادی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ان بچوں کا تعلیمی نقصان ہوسکتا ہے جن کے داخلے تحصیلدار آفس سے بنائے جانے والے ہیں۔ جس وقت مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ذمہ داران ایڈیشنل ایس پی، ایڈیشنل کلکٹر اور میونسپل کمشنر سے ملاقات کی تھی تب انہیں مذکورہ بالا معاملہ میں 6، فروری تک وقت دیا گیا تھا لیکن متعلقہ محکموں سے اس کا ابھی تک کوئی خلاصہ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی سے نہیں کیا گیا۔ اس لئے اپنے اعلان پر قایم رہتے ہوئے آئندہ جمعہ (7، فروری 2025ء) کو بعد نماز جمعہ دوپہر 3، بجے قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار کے پاس ایک انقلابی دھرنا آندولن کا اٹل فیصلہ کیا ہے۔
اہلیان شہر، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی سمیت شہر کی تمام ہی سیکولر سوچ وفکر رکھنے والی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران و نمائندگان سے درخواست ہیکہ اس اٹل دھرنا آندولن میں کثیر تعداد میں شریک رہیں۔
آصف شیخ رشید (کنوینر) مستقیم ڈگنیٹی (کو آرڈینیٹر)
محمد صابر گوہر (ممبر) و دیگر
مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی مالیگاؤں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com