عتیق عرف منا ناٹیہ گرفتار ، دو دن کی پولس تحویل ، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان، توصیف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی کی پریس بریفنگ
جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی خاطی آفیسران پر کارروائی کرے، عوام بے گناہ ہیں : ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان
مالیگاؤں : 23 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں اب تک 25 افراد گرفتار ہوگئے ہیں اور اب 26 ویں گرفتاری کے طور پر عتیق عرف منا ناٹیہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم بنایا گیا ہے۔اس ضمن میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عتیق عرف منا کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے انہیں دو دن کی پولس تحویل دی ہے، اس طرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور توصیف شیخ نے دی ۔انہوں نے کہا کہ پولس اس معاملے میں اصل گنہگار آفیسران کو ڈھیل دیکر عوام کو ملزم بنا رہی ہے، ہمارا عدالت میں بھی یہی موقف رہا کہ عوام تو بھولی بھالی ہوتی ہیں انہیں قانونی نقاط نہیں پتہ ہوتا ہے اور عوام نے قانون کے مطابق پورا پروسیجرز فالو کیا لیکن سرکاری آفیسران کی غلطی سے کاغذات میں ہیرا پھیری ہوئی ہے اس لیے سرکاری آفیسران کو گرفتار کیا جائے نہ کہ عوام کو، عدالت میں ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے اس معاملے میں پیروی کی، اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور توصیف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے مہیش نگر میں مذکورہ معلومات پیش کی ۔عتیق منا پر کاغذات میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے جنم داخلہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے،
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com