عوام خبردار ہوجائیں ،مالیگاؤں کو این آر سی کا تجربہ گاہ بنایا جارہا ہے، عوام مسخرے لیڈر کی باتوں میں نہ آئیں
غلطی عوام اور ایجنٹ کی نہیں بلکہ سرکاری آفیسران کی ہے، انہیں گرفتار کیا جائے
مفتی اسمٰعیل گاؤں میں ناٹک کررہے ہیں، ایس آئی ٹی کیخلاف نمائندگی کرنا تھی تو وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے
آصف شیخ، شان ہند ،مستقیم ڈگنیٹی و اطہر حسین اشرفی اور دیگر مقررین کا اظہار
مالیگاؤں : 21 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں پولس کارروائی عوام پر ہورہی ہے جبکہ غلطی آفیسران کی ہے.عوام، وکیل اور ایجنٹ کی نہیں، کارپوریشن و تحصیلدار محکمہ کی غلطی کی سزا عوام کو نہیں دی جاسکتی ۔اس کیلئے ہم قانونی و جمہوری لڑائی لڑ رہے ہیں اور ہم ہی لڑینگے ہم نے سوچا تھا کہ سیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر شہر کی بقاء کیلئے جدوجہد کرنا ہے اور پوری ایمانداری سے ہم زمین پر کام کررہے ہیں ۔کیمپ پولس اسٹیشن ایس آئی ٹی آفیسران سے لیکر چھاؤنی پولس اسٹیشن، کورٹ، دھرنا میمورنڈم، احتجاج اور ممبئی میں وزراء سے ملاقات تک جنم داخلہ معاملہ میں ہم بلا تفریق عوام کی مدد کررہے ہیں تاکہ ہمارے شہر پر لگے بے بنیاد الزامات کو صاف کیا جائے ۔ہم نے ایم ایل اے کی ذمہ داری اپنے سر لیکر قوم کی خدمت کو ترجیح دی لیکن موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل ہم پر الزام لگا رہے ہیں تو ہم نے بھی سوچا کہ اب ہم بھی جواب دینگے۔ورنہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوجائے گی اسی لئے آج ہم کہتے ہیں کہ شہر کے ایم ایل اے ایس آئی ٹی معاملہ میں چھچند کررہے ہیں ۔عوام اندھ بھکتی میں صرف جذباتی فیصلہ لے رہی ہیں سیاسی فیصلے نہیں لے رہی ہے ۔شہر کو مذہبی جذبات میں بھڑکا کر اپنا الو سیدھا کیا گیا اور آج شہر پریشان ہے تو حضرت دہلی کی سیر کررہے ہیں ۔اس طرح کے تنقیدی جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف جمعہ 21 فروری کی شب دگڑو آئیل مل گراؤنڈ میں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ہنگامی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ
مفتی اسمٰعیل نے کبھی کوئی نمائندگی نہیں کی۔ ایس آئی ٹی کے خلاف ایک میمورنڈم بھی حکومت کو نہیں دیا ۔آج بیوقوفانہ بیان دیکر کہتے ہیں کہ کمشنر جنم داخلہ بنا کر دیں جبکہ جنم داخلہ پر پابندی سرکار نے لگائی ہے اور حضرت کارپوریشن سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔آپ ایم ایل اے ہیں تو آپ نے ایس آئی ٹی اور کریٹ سومیا کیخلاف کیوں آواز نہیں اٹھائی؟اور آج مفتی اسمٰعیل نے شہر بھر میں دھرنے کا چھچند کیا۔ہم پوری ایمانداری سے محنت کررہے ہیں ہم چھچند نہیں کام کررہے ہیں،مفتی اسمٰعیل نے بطور ایم ایل اے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ نہیں کیا ۔اسمبلی میں آواز نہیں اٹھائی، شہریان رو رہے ہیں لوگ ڈر و خوف کے ماحول میں جی رہے ہیں ۔عوام پریشان ہیں اور ایم ایل اے دہلی گھوم رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے کردار کو یاد کرو، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حکومت کا معیار دیکھو، وہ خود ع راتوں کو نکل کر عوام کا حال چال جانتے تھے کہ کوئی پریشان تو نہیں، کوئی بھوکا تو نہیں، لیکن مفتی اسمٰعیل ایک عالم ہوکر بھی عوام کو پریشان حال چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور دہلی میں گھوم رہے ہیں ۔اور منہ کھولتے ہی جھوٹ بولنے لگتے ہیں ۔انکا ہر بیان قوم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن ہمارا کام عوام کی مدد کرنا ہے اسی لئے ہم کم بول رہے ہیں ورنہ انکے الزامات کا ایسا ایسا جواب ہے کہ وہ خود بے نقاب ہوجائیں گے ۔وہیں آصف شیخ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی جیت بھی مالیگاؤں کیلئے مصیبت کی وجہ بنی۔شوبھا تائی بچھاؤ نے مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے جنم و اموات داخلے کے قانون پر پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں کی ۔ایس آئی ٹی کیخلاف آواز نہیں اٹھائی ۔شوبھا تائی مالیگاؤں کی عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں ۔شہر کی عوام نے سمجھداری میں تقریباً 2 لاکھ ووٹ دیا ہے تب آپ کامیاب ہوئے ہو اور آپ پارلیمنٹ میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کے معاملے میں ایس آئی ٹی کا پارلیمنٹ میں مطالبہ کرتے ہو صرف روپے کے واسطے، اس طرح کا الزام بھی آصف شیخ نے لگایا اور کہا کہ اگر شہریان نے ٹھان لیا تو آپ شوبھا تائی بچھاؤ مالیگاؤں سینٹرل میں گھس بھی نہیں سکتی ۔اب ایسے حالات میں شہر کی عوام کو گندی سیاست سے دور رہنا چاہیے جو ایم ایل اے و ایم پی کی جانب سے ہورہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج کریٹ سومیا نے اے ٹی ایس سے مزید سو لوگوں کی جانچ کا مطالبہ وزیر اعلیٰ سے کردیا ہے اور انکے ناموں کی فہرست بھی وزیر اعلیٰ کو دے دی ہے ۔اب ایسے حالات میں ہم ہی لڑینگے اور عوام کی حفاظت کی کوشش کرینگے ۔مفتی اسمٰعیل یا شوبھا تائی بچھاؤ اس لڑائی میں ساتھ نہیں دینے والے ۔۔اس لئے شہر کی عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوکر ہماری مدد حاصل کریں اور دوسروں کی بھی مدد کریں ۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہمیں ہار جیت سے کوئی پرواہ نہیں لیکن اب یہ شہر ہمارا ہے ہمیں ہر حال میں شہر کو بچانا ہے جب سیاست کرنے کا وقت آیے گا تب سیاست کرینگے لیکن آج شہر کو بچانا ہوگا ۔مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ بے گناہ مردوں اور عورتوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کا یہ الزام کہ آصف شیخ نے کریٹ سومیا کو لایا.. تو کیا پورے مہاراشٹر میں آصف شیخ نے ہی لایا ہے جو کہ مہاراشٹر کے 9 پولس اسٹیشنوں میں اس جنم داخلہ معاملہ کی کارروائی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل بھاگنے والوں میں سے ہیں اور ہم لڑنے والے لوگ جمع ہوئے ہیں بھاگنے والے نہیں، ہمارا مقصد خالص شہر کو بچانا ہے ہم پارٹی بازی نہیں دیکھ رہے ہیں، خالد یوسف مجلس کا ماننے والا ہے لیکن ہم صرف شہریان کے دکھ درد کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ غلطی آفیسران کی اور سزا عوام کو دی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی اسمٰعیل کی بیان بازی شہر کو مصیبت میں ڈالنے والی ہے 2006 اسلحہ معاملہ، بم بلاسٹ کا معاملہ یا بارہ نومبر معاملہ ہو اب ایس آئی ٹی جنم داخلہ معاملہ میں بھی مفتی اسمٰعیل کا بیان مزید تکالیف دہ ہے۔انکے بیان سے تحقیقات کا رخ کم دے رہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم دن رات محنت کررہے ہیں اور مفتی اسمٰعیل آکر گمراہ کن بیان دیکر ہم پر الزامات لگا کر ہمیں شہر میں بدنام کرنا چاہتے ہیں تو وہ سن لیں گہ عوام آپکی باتوں میں نہیں آنے والی ۔ہم ہر حال میں عوام کی مدد کرتے رہیں گے ۔
اس موقع پر شان ہند نے مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسخرہ کہتا ہے کہ لوگ خوشی خوشی نوٹس قبول کررہے ہیں جبکہ عوام پریشان ہیں اور مفتی اسمٰعیل اقتدار کا مزہ لے رہے ہیں لیکن ہم مالیگاؤں کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔شام ہند نے کہا کہ اگر چہ ایس آئی ٹی نے نوٹس چار ہزار لوگوں کو دی ہے لیکن معلومات ہزاروں لوگوں کی جمع ہورہی ہیں، کیوں؟ کیا ایل ایل نے باز پرس کی؟ہمیں ایس آئی ٹی کی جانچ پر بھروسہ نہیں حکومت کا کردار مشکوک ہے۔شان ہند نے کہا کہ مالیگاؤں شہر سے پودے مہاراشٹر میں این آر سی کی تیاری کیلئے مالیگاؤں شہر کو تجربہ گاہ بنایا جارہا ہے، ہمیں ہوش میں آکر قانونی و جمہوری لڑائی لڑنا ہوگا ۔شان ہند نے کہا کہ اب رمضان میں ایک بھی عورت کو گرفتار کیا گیا تو ہم شہر کی عورتوں کو لیکر سخت احتجاج کرینگے ۔پولس ڈپارٹمنٹ دھیان دیں لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھے ۔
اس موقع پر اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے یزدی کی طرح ملت کو فروخت کیا، ہم پر الزام لگاؤ لیکن خدارا قوم کا سودا نہ کریں ۔شوبھا تائی بچھاؤ اور مفتی اسمٰعیل دونوں نقال ہے ۔جو ہماری نقل بھی نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ولی اللہ کے شہر میں راون کے قدموں کی آہٹ ہورہی ہے علما کرام سے بھی امداد کی اپیل انہوں نے کی ، غریب کی بہن بیٹوں کی عزت نہیں ہے کیا؟کیا کوئی عالمہ، حافظہ، قاریہ جیل جائے گی تب آپ لوگ جاگیں گے، خدارا مفتی اسمٰعیل کے بیان میں نہ آئیں، شہر کو بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔حالات نازک ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے شوبھا تائی بچھاؤ اور مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصیبت انہی دونوں کی لائی ہوئی ہے۔اس موقع پر ابوذر کانڈی والا، سلیم منا، صابر گوہر، فاروق فردوسی،ایڈوکیٹ توصیف سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں جنم داخلہ معاملہ کے متاثرین اور عوام موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com