وزیر اعلیٰ کے دفتر پر حملے کی دھمکی، پاکستانی نمبر سے ممبئی پولس کو پیغام
ممبئی : 28 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بمبئی ٹریفک پولس کو واٹس ایپ پیغام میں وزیر اعلیٰ کے دفتر پر حملہ کرنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ پیغام ممبئی ٹریفک پولس کو واٹس ایپ پر بھیجا گیا تھا۔ورلی پولس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولس کو یہ دھمکی آمیز پیغام واٹس ایپ پر ایک پاکستانی نمبر سے موصول ہوا۔ یہ پیغام بدھ کو دوپہر کے قریب موصول ہوا، جس کے بعد پولس فورس الرٹ موڈ پر ہے اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پیغام بھیجنے والے شخص نے ملک شہباز ہمایوں راجہ دیو کا نام بتایا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com