ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وفد کی ملاقات، اسمبلی اجلاس میں نمائندگی کرنے و ہر محاذ پر مدد کرنے ابوعاصم اعظمی تیار



 ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وفد کی ملاقات، اسمبلی اجلاس میں نمائندگی کرنے و  ہر محاذ پر مدد کرنے ابوعاصم اعظمی تیار




آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی اور کمیٹی کے ذمہ داران کی جلد وزیر اعلیٰ سے ہوگی ملاقات، ابو عاصم اعظمی کا تیقن 




مالیگاؤں :27 فروری (پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر پر آئی ہوئی بڑی مصیبت سے نپٹنے کیلئے شہریان کی روڈ سے لیکر عدالت و وزراء تک نمائندگی روز اول سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کررہی ہے. آج بروز بدھ 26 فروری کو ہائی کورٹ میں PIL داخل کرنے کے بعد مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کا وفد شیخ آصف و مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدد و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی سے ممبئی میں اُن کی آفس پر ملاقات کیا. اس موقع پر مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ذمہ داران آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی سمیت ایڈوکیٹ عظیم خان، اطہر حسین اشرفی، عبدالرحمٰن انصاری، نعیم مرزا، فراز گلنار، منموہن وغیرہ موجود رہے. اس بالقصد ملاقات میں سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر یوا جن سبھا سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی اور سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں کے موجودہ حالات سے ابوعاصم اعظمی کو متعارف کروایا، روہنگیائی اور بنگلہ دیشی کے نام پر SIT کی تشکیل اور اب کریٹ سمیا کی جانب سے ATS سے جانچ کا مطالبہ، جعلی دستاویز کے نام پر 2 ایف آئے آر اور اُس کی تفصیل ذمہ داران نے ابوعاصم اعظمی کو بتایا. معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے سماجوادی پارٹی سے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یقین دلایا کہ مالیگاؤں کی عوام کا بھرپور ساتھ دوگا ہر طرح سے مدد کروں گا، اسی کے ساتھ چند دنوں میں اسمبلی اجلاس شروع ہورہا ہے میں اجلاس میں مالیگاؤں کی نمائندگی کرو گا. ابوعاصم اعظمی نے مالیگاؤں کے مسائل کو حل کرنے میں مزید دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران میں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر سے وقت طئے کرکے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات کرواتا ہو.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے