ساتھی نہال احمد کی نویں برسی پر ساتھی گروپ کی جانب سے 28 فروری بروز جمعہ کو تقریبِ خراجِ عقیدت


ساتھی نہال احمد  کی نویں برسی پر ساتھی گروپ کی جانب سے 28 فروری بروز جمعہ کو تقریبِ خراجِ عقیدت



شہر کو سیاسی قیادت کی ضرورت کیوں...؟؟؟ سمیت دیگر مسائل پر اظہار خیال، عوام سے شرکت کی گزارش 


     مالیگاؤں؛ (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کی سیاسی بصیرت، جس کا لوہا پورا ملک مانتا ہے، یہ سیاسی بالیدگی شہریان میں بدرجہ اتم اگر موجود رہی ہے تو اس کا سہرا یقیناً شہر عزیز کی *کرشمائی شخصیت ساتھی نہال احمد صاحب* کے سر جاتا ہے. مالیگاؤں شہر کی سیاسی تاریخ کے روشن ترین باب تسلیم کئے جانے والے *ساتھی نہال احمد صاحب* کی نویں برسی کی مناسبت سے *28 فروری، بروز جمعہ، رات ٹھیک 9:00 بجے، آگرہ روڈ پر واقع شانِ ہند رابطہ آفس* پر ایک *_تقریبِ خراجِ عقیدت_* منعقد کی جا رہی ہے. اس *_تقریبِ خراجِ عقیدت_* میں شہر بھر کی سیاسی، سماجی و مِلّی شخصیات کے علاوہ _سماجوادی پارٹی مہاراشٹر اقلیتی سیل صدد محترمہ *ساجدہ نہال احمد صاحبہ*، سیکریٹری سماجوادی پارٹی مہاراشٹر یوا جن سبھا *مستقیم ڈِگنیٹی* و مالیگاؤں شہر صدر سماجوادی پارٹی *شانِ ہند نہال احمد*_ ، *ساتھی نہال احمد صاحب* کو خراجِ عقدت پیش کرتے ہوئے شہری مسائل کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر کو آج مضبوط سیاسی قیادت کی ضرورت کیوں ہے؟؟؟ اس پر بھی گفتگو کریں گے.

         اسی کے ساتھ شہر کے دیگر مسائل خصوصاً بجلی کمپنی کے مظالم، کارپوریشن سے جُڑے مسائل، صاف صفائی کا فقدان، کھنڈر ہوتی شہر کی سڑکیں، کارپوریشن کمشنر کی تانا شاہی، غریب عوام کو مختلف شعبوں میں ہونے والی تکالیف جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی ٹھوس لائحۂ عمل تیار کیا جائے.
       
_ساتھی نہال احمد صاحب کی برسی_* کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب کے ساتھ ہی شہر میں موجود مذکورہ بالا مسائل کے انبار پر بھی مقررین نہ صرف اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے بلکہ ان مسائل کے حل کے لئے مشورے کے ذریعے ٹھوس لائحۂ عمل بھی تیار کیا جائے گا.  آپ سبھی سماجوادی پارٹی ورکروں ،ہمدردوں و محبانِ ساتھی نہال احمد سے گذارش کی جاتی ہے کہ *لساتھی نہال احمد صاحب  کی برسی کے موقع پر، 28 فروری، بروز جمعہ رات 9:00 بجے منعقد ہونے والی اس _تقریبِ خراجِ عقیدت_ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کریں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے