مالیگاؤں انصار روڈ پر موبائل شاپ پر آتشزدگی ، کئی دکانیں آگ کی لپیٹ میں ، لاکھوں کا نقصان
مالیگاؤں : 24 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتوار 23 فروری کی صبح تقریبا ساتھ بجے کے درمیان مالیگاؤں انصار روڈ پر موبائل گلی میں ایک شاپ پر اچانک آتشزدگی کی واردات رونما ہوئی یہ آگ رفتہ رفتہ تیزی سے بڑھتی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے 8 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا اندیشہ بتایا جارہا ہے۔ دراصل آگ لگنے کے تعلق سے اطلاع موصول ہوتے ہی خواجہ غریب نواز فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فورا جائے واردات پر پہنچ گئی۔ اور بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اسطرح کی تفصیلات نمائندے کو فائر بریگیڈ محکمہ کے شکیل تیراک سے موصول ہوئی ہیں۔
شکیل تیراک نے بتایا کہ سابق کارپوریٹر راشد ایوب نے محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فورا جائے واردات پر پہنچ گئی اور پھر آگ پر قابو پانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ تقریبا دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ تاہم اس آتشزدگی کی واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن 8 دکانیں متاثر ہوگئی ہے۔
جس میں سٹی ہوم، ماسٹر موبائل شاپ، مستری کی دکان، زم زم موبائل اور فائن ٹیچ، چائے کی شاپ وغیرہ میں لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا اندیشہ بتایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچ نامے کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کی آگ لگنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑے نقصان سے اس مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو بچایا گیا۔ وہیں سابق کارپوریٹر راشد ایوب نے انتظامیہ سے فورا امداد کی اپیل کی ہے کہ تاکہ دکانداروں کو کچھ حد تک راحت مل سکے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com