مالیگاؤں میں ویراٹ ہندو سملین کی اجازت نہ دی جائے ،سماجوادی پارٹی کا اعتراض، تحصیلدار کو محضر نامہ
بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ہندو ویر کا ایوارڈ دینا غیر مناسب ، 30 مارچ کو عید کی چاند رات، امن و امان میں خلل کا خدشہ
مالیگاؤں : 24 فروری (پریس ریلیز)آئند ماہ مارچ کی ہندو سنت سمیلن کی جانب سے 30 تاریخ کو مالیگاؤں شہر میں ویراٹ ہندو سملین منعقد کیا جارہا ہے جس میں ایک مشکوک و متنازعہ شخصیت جو مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ بھی ہیں کو مالیگاؤں مدعو کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام پر ہمارا اعتراض اور مطالبہ ہے کہ آپ اس پروگرام کی اجازت نہ دیں ۔اس طرح کا مطالبہ مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سماجوادی پارٹی نے مقامی تحصیلدار سے ایک محضر نامہ پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔
مکتوب میں انہوں نے کہا کہ 30 مارچ 2025 کو شام 6 بجے یش شری کمپاؤنڈ ستانہ ناکہ مالیگاؤں میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس پروگرام میں مالیگاؤں بم بلاسٹ 2008 کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لا رہی ہیں۔مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس میں سادھوی پرگیہ سنگھ کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور مالیگاؤں کی عوام کو پرگیہ سنگھ سے بہت شکایت ہیں۔ مالیگاؤں میں ویراٹ ہندو سنت سمیلن میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر جو بم دھماکے کی ملزمہ ہے کو ہندو ویر کے طور پر نوازا جائے گا۔اس کے علاوہ مسلمانوں کا تہوار عید 31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا۔ عید سے ایک دن پہلے چاند رات ہوگی، مسلمان اس رات عید کی تیاری کرنے پورے مالیگاؤں میں آیا جایا کرتے ہیں، بازاروں میں ہجوم ہوتا ہے ۔آج مالیگاؤں میں جہاں ایس آئی ٹی کی جانچ جاری ہے اور مالیگاؤں کی عوام کے جنم داخلوں کی جانچ کی جارہی ہیں ۔ایسے ماحول میں مالیگاؤں میں ایک ہندو ویراٹ سملن میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مدعو کرکے ان کا استقبال کرنا اور ہندو ویر کا ایوارڈ دینا مناسب نہیں بلکہ مالیگاؤں کے دو سماج کے بیچ میں تفرقہ پیدا کرنے کے مترادف ہے اور اس سے شہر کے امن کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔لہٰذا ہم تحصیلدار سے عاجزانہ گزارش کرتے ہیں کہ 30 مارچ کو منعقد ہونے والے ویراٹ ہندو سنت سمیلن کے پروگرام کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جانی چاہیے تاکہ شہر کا امن خراب نہ ہو۔اس موقع پر اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سلیم گڑبڑ، عبدالرحمٰن انصاری، رئیس ستارہ،ابوالیث انصاری،فیضان رجو، فراز گلنار وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com