ایس آئی ٹی پر ہمیں بھروسہ نہیں، اگر ایس آئی ٹی ایماندار ہے تو کمشنر، ہیلتھ آفیسر، تحصیلدار و نائب تحصیلدار اور ایف ڈی او پر بھی مقدمہ درج کرے



ایس آئی ٹی پر ہمیں بھروسہ نہیں، اگر ایس آئی ٹی ایماندار ہے تو کمشنر، ہیلتھ آفیسر، تحصیلدار و نائب تحصیلدار اور ایف ڈی او پر بھی مقدمہ درج کرے 


پیر کو ممبئی ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی کرنے اور کریٹ سومیا کو بھی پارٹی بنانے آصف شیخ و مستقیم ڈ گنیٹی کا اعلان 

 

مالیگاؤں : 15 فروری ( پریس ریلیز ) مالیگاؤں میں بنگلہ دیشی نہیں ہے سرکار اور کریٹ سومیا عوام کو پریشان کرنا بند کرے ۔ نیز ایس آئی ٹی کی کارروائی پر روک لگائی جائے نیز نئے تعلیمی سال سے اسکولوں میں داخلہ کیلئے جنم داخلہ کے لیکر کورٹ ہمیں راحت دے ۔ اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا پربھی کارروائی کی جائے۔ ان مطالبات لیکر ہم پیر کو ہا ائی کورٹ میں ایک پی ائی ایل داخل کریں گے ہم وکلاء سے مشورہ کررہے ہیں کہ اس میں کریٹ سومیا کو بھی پارٹی بنایا جاسکتا ہے کیا ۔ نیز وقف بورڈ کے معاملے کو لیکر بھی تمام اپوزیشن کے ایم پیز کو لیٹر روانہ کرنے والے ہیں تاکہ وہ وقف بل کے وقت راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں موجود رہیں اور بل کی مخالفت کریں ۔ نیز جو لوگ اپنا جنم داخلے کی صرف ایک کاپی نکال رہے ہیں انہیں بھی نوٹس دی جارہی ہے اسلئے ایس آئی ٹی کی سکریٹری انکیت بھارتی کو اس معاملے کو سمجھنا چا ہئے اور اس پر روک لگاکر عوام کو راحت دینے کا کام کرنا چاہے ایسی گزارش ہم کرتے ہیں۔


اسطرح کا اظہار سماجوادی لیڈر مستقیم ڈ گنیٹی نے کیا موصوف آج دوپہر ان کے مکان مہیش نگر میں اردو مراٹھی میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھے ۔ اسی طرح ڈیفنس کمیٹی کے آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہندو تنظیمیں جس طرح اس معاملے کو اے ٹی ایس کو دینے کی بات کررہی ہے اس سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ سب سیاسی دباؤ میں کیا جارہا ہے ۔ کیونکہ کریٹ سومیا بی جے پی لیڈر ہے۔ اور مطالبہ کرنے والی تنظیموں کے لوگ بھی بی جے پی کے ورکر ہیں اور یہ لوگ صرف مالیگاؤں کو بدنا م کرنے کا کام کررہے ہیں۔ ہمیں ایس آئی ٹی کی انکوائری پر بھروسہ نہیں ہے۔ کیونکہ ایس آئی ٹی کی ٹیم بھید بھاؤ کررہی ہے۔ اگر ایس آئی ٹی کی ٹیم ایماندار اور غیر جانبدار ہے تو موجودہ میونسپل کمشنر ۔ ہیلتھ آفیسر۔ تحصیلدار۔ نائب تحصیلدار۔ ایف ڈی او پر بھی مقدمہ درج کرے ۔ اور جس طرح غریب اور کم تعلیم یافتہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اسی طرح آن آفیسران کو بھی گرفتار کیا جائے۔ تبھی ایس آئی ٹی کی ٹیم کی غیر جانبداری نظر آئے گی۔ ان تمام باتوں پر مشتمل ایک تحریری مکتوب ایس آئی ٹی ٹیم کے چیف اور آئی جی کو ہم نے روانہ کیا ہے ۔ شہر میں ایس آئی ٹی کی ٹیم نے اب تک ایک بھی بنگلہ دیشی کو گرفتار نہیں کیا ہے جن سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے وہ بے قصور ہیں اور وہ بنگلہ دیشی نہیں ہے نام میں فرق کے سبب انہیں پریشان کیاجارہا ہے عوام بی حد پریشان ہے۔ ہم اس معاملے میں ممبئی منٹرالیہ تک گئے ہیں اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہم عوام کیساتھ ہیں ۔ یہاں ایڈوکیٹ عارف شیخ و دیگر نے بھی اظہار کیا ۔ اور عوام کی رہنمائی کی۔ پریس کانفرنس میں سماجوادی صدر شان ہند و دیگر بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے