مالیگاؤں کورٹ میں تیز دھار ہتھیار سے ایڈوکیٹ سوربھ شرما پر حملہ، ملزم گرفتار



مالیگاؤں کورٹ میں تیز دھار ہتھیار سے ایڈوکیٹ سوربھ شرما پر حملہ، ملزم گرفتار


مالیگاؤں ؛ 15 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کورٹ کو آج پندرہ فروری کو دوپہر میں تین بجے کے قریب ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ۔اس واقعہ میں ایک ملزم نے وکیل پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا اور بیچ بچاؤ میں آنے والے دوسرے وکلاء پر بھی حملہ کی کوشش کی گئی ۔اس معاملے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ واصف کے بیٹے جو وکیل ہیں نے دی ۔انہوں نے کورٹ اور چھاؤنی پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم پنیت اوم پرکاش سنگھل ساکن رتلام مدھیہ پردیش پر گھریلو تشدد کا کیس مقامی پولس اسٹیشن میں درج ہے اور اس کیخلاف ایڈوکیٹ سوربھ شرما نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ پیش کرتے ہوئے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ۔بس کیا تھا اسی بات پر ناراض ملزم پنیت اوم پرکاش سنگھل نے ایڈوکیٹ سوربھ شرما سے لفظی جنگ شروع کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے خلاف کیوں کیس لیا ۔بات اتنی بڑھی کہ ملزم پنیت اوم پرکاش سنگھل نے ایڈوکیٹ سوربھ شرما پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا ۔خوش قسمتی سے ایڈوکیٹ شدید زخمی نہیں ہوئے اسی درمیان یہاں موجود 20 سے 30 وکلاء نے بیچ بچاؤ کیا ۔ملزم کے حوصلے اتنے بلند تھے کہ ملزم نے ایڈوکیٹ نوید پر بھی حملہ کی کوشش کی تب تمام وکلاء اور موجود پولس نے اسے گرفتار کیا اور چھاؤنی پولس اسٹیشن لے گئے ۔ملزم پنیت اوم پرکاش سنگھل کیخلاف چھاؤنی پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 115-351 اور 352/2 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اس موقع پر وکلاء نے کہا کہ حالات اتنے سنگین اور غنڈوں کے حوصلے اتنے بلند ہوتے جارہے ہیں کہ اب وکلاء پر بھی حملے ہورہے ہیں ۔اس لئے ایسے سماج دشمن عناصر پر سخت کارروائی جانی چاہیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے