ناسک : پاکستان کی 'آئی ایس آئی' کیلئے جاسوسی کرنے والا فوجی جوان گرفتار



 ناسک : پاکستان کی 'آئی ایس آئی' کیلئے جاسوسی کرنے والا فوجی جوان گرفتار 




ناسک : 11 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک میں ملٹری یونٹ میں نائیک کے طور پر خدمات انجام دینے والے مشتبہ سندیپ سنگھ کو ناسک اور دیگر جگہوں سے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


پولس تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشتبہ فوجی اہلکار نے گزشتہ دو سالوں میں ناسک، جموں اور پنجاب میں کچھ فوجی کیمپوں کی تصاویر، ہتھیار، افسروں کی تقرری اور نقشے موبائل فون کے ذریعے پاکستان میں آئی ایس آئی ایجنٹ کو بھیجے تھے۔

پولس تفصیلات کے مطابق امرتسر دیہی پولس کی ایک ٹیم نے سنیچر 8 فروری کو سندیپ سنگھ کو گرفتار کیا۔امرتسر دیہی چیف سپرنٹنڈنٹ آف پولس چرنجیت سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ ہریندر سنگھ نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے