مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وفد کی نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے ممبئی میں ملاقات
جنم داخلہ معاملہ میں مالیگاؤں کی عوام کو انصاف دیا جائے اور جنم داخلوں پر عائد پابندی ہٹائی جائے، اجیت پوار کا مثبت تیقن
وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار،وزیر محصول، وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام کو پانچ صفحات پر مشتمل میمورنڈم پیش
ممبئی : 11 فروری (پریس ریلیز) مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید کی قیادت میں مستقیم ڈگنیٹی، ایڈوکیٹ عظیم خان، عبدالرحمٰن انصاری پر مشتمل وفد آج ممبئی منترالیہ پہنچا، MDC کے ذمہ داران نے 5 صفحات پر مشتمل میمورنڈم وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار، محصول وزیر، وزیر تعلیم دادا بھوسے و متعلقہ حکام کو دیا. میمورنڈم کے ذریعے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ بنگلہ دیشی اور روہنگیائی معاملے میں بی جے پی لیڈر کریٹ سمیا کے مطالبے پر وزیراعلیٰ مہاراشٹر نے جانچ کیلئے SIT نامزد کیا. جس کے بعد شہر میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے، اسی کے ساتھ 5 سے 6 سال کی عمر کے بچوں کا جنم داخلہ حاصل کرنے کیلئے جن لوگوں نے عریضہ داخل کیا تھا اُن کے داخلوں پر روک لگا دی گئی ہے جس کا نقصان یہ ہے کہ نئے تعلیمی سال میں بچوں کا جنم داخلہ نا ہونے کے سبب بچوں کا اسکول میں ایڈمیشن نہیں ہو پائے گا اور اِس سے ان بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا، آصف شیخ نے مالیگاؤں کے موجودہ حالات و مکمل تفصیل نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کو بتایا. جس کے بعد اجیت دادا پوار نے کہا کہ میں آپ کے لیٹر پر غور کروں گا اور حل نکالنے کی کوشش کروں گا. اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی اور ایڈووکیٹ اعظیم خان نے اجیت دادا پوار کا شکریہ ادا کیا.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com