مفتی اسمٰعیل کو قانونی نوٹس ،8 دنوں کا الٹی میٹم ورنہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے گا : مستقیم ڈگنیٹی



مفتی اسمٰعیل کو قانونی نوٹس ،8 دنوں کا الٹی میٹم ورنہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے گا : مستقیم ڈگنیٹی


عوام مفتی اسمٰعیل کی جھوٹی باتوں کو سچ نہ مان لیں اس لئے انہیں نوٹس دینا لازمی ،مفتی اسمٰعیل کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ضروری : شان ہند



جنم داخلہ معاملہ میں پورا شہر  پریشان، ایس آئی ٹی آفس میں پولس عوام کے جواب لے رہی ہیں اور مفتی اسمٰعیل عوام کو ڈرا کر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی پر الزامات لگا رہے ہیں





مالیگاؤں : 9 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں پورا شہر پریشان ہے ۔کریٹ سومیا کے الزامات اور ایس آئی ٹی کا سامنا ہم مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے کررہے ہیں ۔ہمیں شہریان نے اس کام کیلئے کوئی ذمہ داری نہیں دی لیکن ہم نے اپنا شہر سمجھ کر انسانیت کے ناطے عوام کی خدمت کو اولیت دی ۔ہم دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں پولس اسٹیشن بلا کر ایس آئی ٹی عوام سے دس دس گھنٹے باز پرس کررہی ہیں ۔عوام ڈرے سہمے ہوئے اور ایسے حالات میں ہمت و حوصلہ دینے کا کام مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کررہی ہیں لیکن مفتی اسمٰعیل الٹا ڈیفینس کمیٹی پر سنگین الزامات لگا رہے ہیں ۔آصف شیخ اور ہم بھی بے بنیاد الزامات مفتی اسمٰعیل نے لگایا، ہم انکے اس بے بنیاد الزامات پر انہیں قانونی نوٹس کل بروز پیر کو دے رہے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے سماجوادی پارٹی آفس پر آج رات دس بجے منعقدہ پریس سے کیا ۔


مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں ۔انہوں نے چن کر آنے کے بعد کہا تھا کہ ایم ایل اے کا پاور بتائیں گے لیکن وہ توڑی بازی اور کمیشن خوری میں پاور بتا رہے ہیں، اگر یہ ایم ایل اے ہیں تو کریٹ سومیا کے الزامات کیخلاف اور پولس کارروائی کیخلاف اپنا پاور بتائیں ۔مدد کرنے کی بجائے مفتی اسمٰعیل الٹا عوام کو ڈرا رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ چھاؤنی پولس اسٹیشن میں دس دس گھنٹے عوام کو بیٹھا کر ڈرایا جارہا ہے اور موجودہ ایم ایل اے خاموش ہیں۔مفتی اسمٰعیل اس پر بھی کوئی نمائندگی نہیں کررہے ہیں ۔الٹا مفتی اسمٰعیل مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے آصف شیخ اور ہم پر غلط الزام لگا رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ ہم نے شیواجی پتلے ہر دھرنا دیا تھا کہ سول ہسپتال کا ڈلیوری یونٹ ندی کے اس پار موسم پل پر نہ جائے اور ہمارا دھرنا کامیاب ہوا ۔لیکن اس پر کل بروز سنیچرکو مفتی اسمٰعیل نے میٹنگ سے ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے ۔مفتی اسمٰعیل نے ہم پر الزام لگایا کہ ہم نے دھرنے کیلئے 25 ہزار روپے کی ڈیل کی تھی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس الزام پر ہم انہیں قانونی نوٹس دے رہے ہیں ۔ہم اب کوئی الزام برداشت نہیں کریں گے، چاہے مفتی اسمٰعیل ہو یا انکے حواری مواری ہو ہم انکے الزامات پر قانونی نوٹس دینگے ۔مفتی اسمٰعیل کو 8 دنوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ وہ معافی مانگے ورنہ ان پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرینگے اور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے پوری ہمت و طاقت سے دھرنا دیا تھا ہم مچھلی بازار کے جیسا بھاگنے والے نہیں ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو سیاسی کام کاج آتا ہی نہیں ہے ۔انہیں اپنی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں ہے ۔مفتی اسمٰعیل مذہبی کارکردگی بتا کر دیگر علماء کرام کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل مذہبی کارکردگی بتا کر سیاسی ووٹ لیتے ہیں ۔عوام نے ایم ایل اےکو چن کر دیا ہے ۔لیکن مفتی اسمٰعیل عوام کے کام نہیں کررہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کل کی مفتی اسمٰعیل کی میٹنگ بتا رہی تھی کہ ان سے لوگ ناراض ہیں انکا فین فالور کم ہوگیا ہے ۔


اس پریس کانفرنس سے شان ہند نے کہا کہ ڈلیوری ہاسپٹل ندی کے اس پار چلے گیا تو مفتی اسمٰعیل نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس سے بھی مفتی اسمٰعیل نے سیاسی فائدہ اٹھایا ۔لیکن ہم نے عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے دھرنا دیا اور خواتین کا ہاسپٹل واپس لایا ۔شان ہند نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اب ہر بات پر غلط بیانی کررہے ہیں ۔عوام مفتی اسمٰعیل کی باتوں اور الزامات کو سچ نہ مان لیں اس سے اب انکے جھوٹ پر قانونی نوٹس دینا لازمی ہوگیا ہے ۔تاکہ انکے اس جھوٹ کو ہم غلط ثابت کر سکے۔اس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کے علاوہ، سہیل عبد الکریم، رضوان خان سر، انیس مستری، مسیح اللہ بیسٹ، رئیس ستارہ، سلیم گڑبڑ، محمد ممبر، مشرف رنگاڑی، عبد الرحمن انصاری، ابو لیث انصاری، ابو شعیب انصاری وغیرہ موجود تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے