گورنر کے 62 نکاتی پروگرام میں سادے پاور لوم اور چھوٹے بنکروں کی عدم دلچسپی اور مہا یوتی سرکار کی بے توجہی اجاگر مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں کے ٹیکسٹائل پارک، بنکروں کیلئے سولار سسٹم سہولت، بجلی بلوں کی اضافی سبسڈی کی برقراری کی نشاندہی MLA کی وزیر ٹیکسٹائل سے ملاقات
( مالیگاؤں ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹر کے وزیر ٹیکسٹائل سنجے ساؤکارے سے ممبئی میں ملاقات کی، اس ملاقات کے موقع پر حسن اتفاق ریاست کے دیگر پاور لوم مراکز کے سرکردہ افراد و ذمہ داران بھی موجود تھے - وزیر ٹیکسٹائل سنجے ساؤکارے کا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے استقبال کیا اور ان سے سادے پاور لوم صنعت کے مسائل کے حل اور حکومتی اسکیم کے متعلق تفصیلی بات چیت کی جس میں خصوصی طور پر پاور لوم بنکروں کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی کی برقراری چھوٹے بنکروں اور سادے پاور لوم کیلئے مہا یوتی حکومت کی توجہ، مالیگاؤں کیلئے ٹیکسٹائل پارک، بنکروں کیلئے سولار پینل سسٹم سہولت سمیت کئی اہم امور کی نشاندہی کی گئی، مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے ٹیکسٹائل شعبہ میں بنائی جانے والی پالیسیوں اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بنکروں اور سادے پاور لوم پر توجہ دی جائے تو ملک کی کروڑوں عوام کو کپڑا آسانی سے دستیاب ہوگا اور دقت نہیں ہوگی کیونکہ حکومت کی جو پالیسیاں بنتی ہیں وہ جدید پاور لوم اور ٹیکسٹائل کے دیگر شعبے کیلئے ہوتی ہیں اور یہ شعبہ بیرون ملک ایکسپورٹ کی صورتحال پر منحصر رہا کرتا ہے اسی کے ساتھ ساتھ مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے ریاست کے پاور لوم مراکز پر خصوصی توجہ دینے، دورہ کرنے، اور صورتحال کا جائزہ لینے، مستقبل کے اقدامات اٹھانے کئی اہم امور کی نشاندہی کروائی ہے حالیہ اسمبلی اجلاس میں گورنر کے 62 نکاتی پروگرام میں سادے پاور لوم اور ٹیکسٹائل سے منسلک پالیسی و اسکیم کو شامل نہ کرنے وغیرہ کا بھی ذکر کیا وزیر ٹیکسٹائل سے ملاقات کے وقت مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ حافظ عبداللہ فیصل و خالد سکندر موجود تھے اس طرح کی تفصیل نمائندے کو رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے دی ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com