گرنا پمپنگ اسٹیشن گیارہ جنوری کو بند رہیگا ، اس دن نلوں میں پانی سپلائی نہیں، کارپوریشن کی عوام سے اپیل



گرنا پمپنگ اسٹیشن گیارہ جنوری کو بند رہیگا ، اس دن نلوں میں پانی سپلائی نہیں، کارپوریشن کی عوام سے اپیل 




مالیگاؤں : 8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے  کہ ایگزیکٹیو انجینئر، مہاوتارن کمپنی، مالیگاؤں، دہیوڑ سب اسٹیشن نے مورخہ 6 جنوری کو ایک مکتوب میں بتایا کہ گرنا پمپنگ اسٹیشن پر بجلی فراہم کررہے 33 KV کے  ایکسپریس لائن کے کام کیلئے 11 جنوری کو گرنا پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔ 
 مذکورہ مرمت کا کام اسی دن کیا جائے گا۔ اس لئے مورخہ 11 جنوری کو طے شدہ پانی کی فراہمی 12 جنوری کو کی جائے گی اور 12 جنوری کو جن علاقوں میں آنے والا پانی تھا اب وہ 13 جنوری کو فراہم کیا جائے گا۔  اس طرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز میں کارپوریشن کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کی جانب سے واٹر سپلائی محکمہ نے کی ہے ۔

پریس نوٹ کے مطابق مہاوتارن کمپنی کی طرف سے منصوبہ بند دیکھ بھال اور مرمت کے کام کی تکمیل کے بعد،کارپوریشن کے منصوبہ کے مطابق دو دن ناغہ سے گرنا پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی شروع کی جائے گی۔
 تاہم تمام عوام مذکورہ تکنیکی دشواریوں کا نوٹس لیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ درخواست میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی جانب سے اس پریس نوٹ کے ذریعہ کی گئی ہے۔دستخط شدہ/کمشنر۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے