سنیچر کو شہری حالات پر ہزار کھولی رابطہ آفس پر ہنگامی میٹنگ، تمام عہدیداروں ورکروں سے شرکت کی گزارش
روہنگیائی اور بنگلہ دیشی معاملہ میں SIT کی تشکیل ، گئو ونش، ووٹ جہاد ،لینڈ جہاد، لو جہاد اور فرقہ پرستی پر آصف شیخ خطاب کرینگے
مالیگاؤں : 10 جنوری (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کو کبھی گئو ونش، کبھی لینڈ جہاد اور لو جہاد، فرقہ پرستی، ووٹ جہاد اور تو اب روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے ۔اور شہر کا نمائندہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔مالیگاؤں اقلیتی و مجاہدین آزادی کا تحریکی شہر ہے ۔اس شہر نے ہمیشہ مالیگاؤں کے امن و امان کی برقراری اور ملک کے سیکولرازم کی مضبوطی و بھائی چارہ کیلئے اپنی قربانی پیش کی ہے اور آج اسی مسلمانوں کے اقلیتی شہر کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور انکے ہمنوا فرقہ پرست جماعتوں کے کارندے بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔مالیگاؤں کو بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائی مسلمانوں کی پناہ گاہ کا سنگین الزام لگایا جارہا ہے اور بوگس جنم داخلے کے الزامات کے درمیان مہاراشٹر حکومت نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ( SIT) کی تشکیل بھی کردی ہے ۔معنوں اب مالیگاؤں شہر پر طرح طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کھلی سازش رچی جارہی ہیں ایسے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟، فرقہ پرستی کے خاتمے اور بھائی چارہ اور حصول انصاف کیلئے کس طرح کے اقدامات اٹھانے چاہیے؟ مالیگاؤں پر لگے گئو ونش، ووٹ جہاد ،لینڈ جہاد، لو جہاد اور اب روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے جنم داخلے کا الزام پر کس طرح کا رخ اختیار کرنا چاہیے؟اسی طرح مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی کی مذہبی جذبات پر گمراہ کن سیاسی پروپیگنڈہ کا جواب کس طرح دیا جانا چاہئے؟ یہ اور ان جیسے کئی سوالات کے تعلق سے ہزار کھولی رابطہ آفس پر مورخہ 11 جنوری بروز سنیچر کو رات 8 بجے ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے اس موقع پر تمام ورکروں، عہدیداروں، سابق کارپوریٹرس اور عوام سے اس ہنگامی میٹنگ شرکت کی گزارش کی ہے۔یاد رہے تمام عہدیداران اور ذمہ داران وقت مقررہ پر مفید مشوروں کیساتھ میٹنگ میں تشریف لائیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com