منگل کو سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں جشن دستار بندی و رداء پوشی
جلسہ عام بعنوان "پلٹو اپنے رب کی طرف" مبلغ اسلام محمد شاکر علی نوری کی آمد و خصوصی خطاب
دینی مدارس قلب و نگاہ اور ذہن و دماغ کی نشو و نما کا بہترین ذریعہ، مسلمان مدارس دینیہ سے فیضیاب ہوں
مالیگاؤں : 27 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) دینی مدارس اسلامی قلعے ہیں ۔جہاں مستقبل کے معمار اور دین کے داعی تیار ہوتے ہیں ۔مدرسہ عالم اسلام کا بجلی گھر ہے ۔اسی مدارس سے انسانی آبادی میں روحانی بجلی تقسیم ہوتی ہیں ۔یہ وہ کارخانے ہیں جہاں سے قلب و نگاہ اور ذہن و دماغ کی نشو و نما کی جاتی ہیں ۔اسی اسی نشو و نما ،ذہن و دماغ کو اسلامی علوم سے منور کرنے کیلئے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں تقریباً تین دہائیوں سے گنبد و مینار کے شہر مالیگاؤں میں دین متین کی خدمت انجام دے رہی ہے۔اس سال دمک دعوت اسلامی کے تمام جامعات 184 طلباء و طالبات فارغ ہورہے ہیں ۔جس میں طلباء و طالبات کو دستار فضیلت و حفظ اور ردائے فراغت و سند فضیلت علماء کرام کے دست مبارک سے عطا کی جائے گی ۔اس طرح کی تفصیلات پیر کی شب مرکز سنی دعوت اسلامی جامع مسجد یارسول اللہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے سنی دعوت اسلامی کے نگراں مولانا سید محمد امین القادری نے بیان کی ۔موصوف نے مزید بتایا کہ شعبہ مدارس سنی دعوت اسلامی کے زیر انتظام 2007 سے مدارس کا سلسلہ جاری ہے ۔اب تک 82 مدارس اور 4 دارالعلوم جاری ہیں ۔جہاں سے اسلام کے شہزادے اور شہزادیاں دین کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اسی مناسب سے مورخہ 28 جنوری بروز منگل کو بعد نماز مغرب اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں جشن دستار بندی و رداء پوشی کی پر وقار تقریب و جلسہ عام بعنوان رجوع الی اللہ (پلٹو اپنے رب کی طرف) کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس عظیم الشان اسلامی جلسہ عام میں عطائے مفتی اعظم مبلغ اسلام، داعی کبیر، بانی مدارس کثیرہ ،حضرت العلام حافظ و قاری مولانا محمد شاکر علی نوری قبلہ امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی بطور مہمان مقرر خصوصی تشریف لارہے ہیں ۔مولانا محمد شاکر علی نوری پلٹو اپنے رب کی طرف عنوان سے خطاب فرمائیں گے ۔
سید آمین القادری نے بتایا کہ اس جلسہ عام میں درجہ فضیلت کے 2 طلباء، درجہ حفظ کے 28 طلباء، درجہ قرآت کے 10 اور درجہ فضیلت کی 17 طالبات ، درجہ حفظ کی 2 طالبات ، درجہ قرآت کی 107 طالبات اور 19 درجہ مبلغات میں دستار بندی و رداء پوشی علما کرام کے دست مبارک سے عطا کی جائے گی ۔نگراں سنی دعوت اسلامی مولانا سید امین القادری نے شہریان بالخصوص عاشقان رسول و دین کے شیدائیوں سے اپیل کی ہے کہ اس روحانی و عرفانی منظر کو ملاحظہ کرنے کیلئے کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔اس پریس کانفرنس میں حافظ مقصود اشرفی، قاری نور محمد رضوی، رضوان میمن سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com