چکن کھاتے ہیں تو ہوجائیں ہوشیار ، مہاراشٹر میں برڈ فلو کا پھیلاؤ ، کئی اضلاع میں محکمہ مویشی پالن نے جاری کیا ریڈ الرٹ
ممبئی : 27 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) نئی ممبئی کے اُرن میں برڈ فلو کی وباء کا معاملہ سامنے آیا۔اس کے بعد مراٹھواڑہ میں برڈ فلو داخل ہوگیا۔ لاتور میں ہزاروں مرغیوں کے مرنے کے بعد اب ناندیڑ ضلع میں بھی برڈ فلو کا پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے اسی طرح اُدگیر شہر میں بھی 60 کووا مردہ پایا گیا ۔جس سے برڈ فلو وائرس کی تصدیق انتظامیہ کررہی ہے۔لاتور کے لوہا تعلقہ کے کیوالا میں مرغیوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد محکمہ مویشی پالنا نے الرٹ جاری کیا ہے۔
مرغی نہ کھانے کا مشورہ
محکمہ مویشی پالن نے مرغی نہ کھانے کا مشورہ دیا ہے اور کئی پرندوں کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ اور لاتور میں برڈ فلو کے داخل ہونے سے خوف کا ماحول ہے۔
تمام نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی
لوہا تعلقہ کے گاؤں کیوالا کے کسان پنجاب ترک کے کھلے پولٹری بریڈنگ سنٹر میں 20 مرغیاں مردہ پائی گئیں۔ مردہ مرغیوں کے نمونے محکمہ حیوانات کے ذریعے پونہ اور بھوپال کی لیبارٹریوں میں بھیجے گئے۔تمام نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
565 مرغیوں کو ٹھکانے لگایا گیا
مردہ مرغیوں میں برڈ فلو کے انفیکشن کے پیش نظر کیوالا کے دس کلومیٹر کے علاقے کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر محکمہ حیوانات کی جانب سے 565 مرغیوں کو ضبط کرکے تلف کیا گیا ہے۔
الرٹ زون کا اعلان کر دیا گیا
قریبی علاقوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیولہ میں دس کلومیٹر کے علاقے کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
چکن دکانیں بند
اس علاقے میں پولٹری کی دکانیں، انڈے، مرغی کے گوشت کی دکانیں، ٹرانسپورٹ، بازار اور سفر بند کر دیا گیا ہے۔
افواہیں نہ پھیلائیں
اینیمل کنزرویشن آفیسر راجکمار پاڈیلے نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی بیداری کے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ برڈ فلو کی وجہ سے خوف یا افواہ کا ماحول پیدا نہ ہو۔اس ضمن میں کوئی بھی شخص افواہ نہ پھیلائیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com