نور باغ برف والا میدان کی زمین پر اسکول اور کھیل کے میدان کا ریزرویشن، کارپوریشن زمین مالک سے جلد از جلد خریدی کرے



نور باغ برف والا میدان کی زمین پر اسکول اور کھیل کے میدان کا ریزرویشن، کارپوریشن زمین مالک سے جلد از جلد خریدی کرے


زمین مافیا اور کارپوریشن افسران کی ملی بھگت سے زمین کو فروخت کر کروڑوں کی بدعنوانی کی سازش 



وزارت شہری ترقیات و ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ، وزیر تعلیم اور میونسپل کمشنر کو مکتوب.، فوری کارروائی کا مطالبہ 



مالیگاؤں : 3 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کیلئے منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ (دوسری ترمیم) کے تحت خانقاہ امدادیہ مسجد کے پاس نور باغ سے متصل گھنی آبادی کے بیچ میں برف والا میدان پر خالی پڑی قطعہ اراضی کو پرائمری اسکول اور کھیل کے میدان کے مقصد کیلئے ریزرو کیا گیا ہے ۔اس زمین کو قابل استعمال بنانے کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  کو حکم دیا جائے کہ اسکول اور کھیل کے میدان کیلئے ریزرو زمین کو کارپوریشن زمین مالک سے جلد از جلد خریدی کرے اور مذکورہ ریزرویشن اراضی کو خرید کر اس زمین پر اسکول اور کھیل کا میدان بنانے کی کارروائی پر عمل درآمد کرے ۔اس طرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر حکومت کے پرنسپل سیکرٹری، محکمہ شہری ترقیات، منترالیہ، ممبئی سے ایک مکتوب کے ذریعے کیا ہے ۔مکتوب میں آصف شیخ رشید نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہاراشٹر حکومت کے شہری ترقیات کے محکمے نے مہاراشٹر ریجنل پلاننگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایکٹ 1966 کے سیکشن 31 کے مطابق مالیگاؤں شہر کے لیے یکم نومبر 2006 کو ترقیاتی منصوبہ (دوسری ترمیم) کو منظوری دی گئی ہے اور ڈویلپمنٹ پلان کے خارج شدہ حصے کا ترقیاتی منصوبہ 21 اگست 2009 کو منظور ہوا اور 12 اکتوبر 2009 کو نافذ العمل ہوا۔ مذکورہ ترقیاتی منصوبے میں اسلام پورہ وارڈ سروے نمبر۔ 25/A زمین جزوی طور پر مخلوط تقسیم ہے اور EP 44 کے مطابق ریزرویشن نمبر 188 کے تحت پرائمری اسکول اور کھیل کے میدان کیلئے ریزرو ہیں۔آصف شیخ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اس علاقے کی آبادی 2 لاکھ کے قریب ہے اس لیے یہاں پرائمری اسکول اور عوام کے لیے کھیل کے میدان کی ضرورت ہے۔ حکومت نے یہاں ریزرویشن کے مطابق جگہ محفوظ کر رکھی ہے۔ جبکہ جگہ کی دیکھ بھال اور استعمال مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، لیکن یہ جگہ جس مقصد کیلئے ریزرو کیا گیا ہے اس مقصد کے ریزرویشن کے مطابق استعمال نہیں کی جاتی ہے۔مختص اراضی کے مالک نے میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ساتھ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے مذکورہ اراضی کو ریزرویشن کے مطابق استعمال کیے بغیر بڑے پیمانے پر کرپشن کی سازش شروع کردی ہے۔آصف شیخ رشید نے پرنسپل سیکرٹری، محکمہ شہری ترقیات، منترالیہ، ممبئی کے علاوہ وزیر تعلیم دادا بھسے، ڈائریکٹوریٹ آف اربن ڈیزائن اینڈ ویلیویشن پونہ، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، ناسک روڈ، کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں کو شکایتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے درخواست کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے نگر رچنا کار کو مذکورہ تفصیل اور قانون کے مطابق اس ریزرو زمین کو مالیگاؤں میونسپل  کارپوریشن خرید کر اسکول اور کھیل کے میدان کیلئے  استعمال کرے اس طرح کا حکم دیا جائے اور نور باغ برف والا میدان میں مختص زمین پر اسکول اور کھیل کے میدان کو جاری کرے ۔اسی طرح غیر قانونی طور پر اس ریزرو زمین کی خرید و فروخت کرنے والے زمین مافیا اور کارپوریشن ملازمین پر سخت نظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے