میں پہلے ہندو، بعد میں ایم ایل اے و منتری ہوں، مہاراشٹر سے سلاٹر ہاؤس ختم کیا جائے گا : نتیش رانے
گائے ذبیحہ قانون مزید سخت و گئو رکشکوں کی حفاظت کرنے وزیر نتیش رانے کا اعلان
ممبئی : 31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مذہبی جذبات کا سہارا لیکر ایک دوسرے سماج کے تعلق سے خبروں میں بنے رہنے والے نتیش رانے اب مہاراشٹر ریاست کے کابینی وزیر بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انکے بیانات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ابھی حال ہی میں نتیش رانے نے گئو رکشکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندتوا کے نام پر چن کر آئے ہیں ۔یہ سرکار ہندوؤں کی سرکار ہے ۔کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔کوئی بھی مسلہ ہو ہم منترالیہ میں بیٹھے ہیں ۔انہوں نے گئو رکشکوں سے کہا کہ قانون کے مطابق کام کریں ۔مہاراشٹر سرکار نے گائے ذبیحہ قانون نافذ کیا ہے ۔اس قانون میں مزید سختی لانے کی کوشش کی جائے گی ۔نتیش رانے نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس ہے اور پھڑنویس ایک پکے گئو رکشک ہے ۔گئو رکشکوں سے رانے نے کہا کہ جہاں کہیں بھی گائے ذبیحہ قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے وہاں پر پولس کے ساتھ کارروائی کریں ۔ہم گئو رکشکوں کی حفاظت کا ذمہ لیتے ہیں ۔اگر کوئی پولس آفیسر یا کسی بھی ڈپارٹمنٹ کا آفیسر گئو کشی میں چھوٹ دیتا ہے تو اسکی شکایت کریں ۔ہم دیویندر جی سے اسے سبق سکھائیں گے ۔نتیش رانے نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اب میں وزیر بن گیا ہوں ۔ایک دستوری عہدے پر فائز ہوچکا ہوں، کچھ نہ بولوں تو ایسا نہیں ہے ۔پہلے میں ہندو ہوں بعد میں ایک ایم ایل اے اور منتری ہوں ۔نتیش رانے نے کہا کہ اب ہم مہاراشٹر سے سلاٹر ہاؤس ختم کرینگے ۔ہماری سرکار آنے والے تین چار مہینوں میں مہاراشٹر بھر میں جہاں کہیں بھی گائے ذبیحہ خانے (سلاٹر ہاؤس) بنے ہوئے ہیں اسے ختم کرنے کی کوشش کریگی ۔ہمارے پاس پورے مہاراشٹر کے سلاٹر ہاؤس کی لسٹ موجود ہے ۔نتیش رانے کے اس بیان پر اب گائے ذبیحہ سے منسلک کاروبار کرنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہیں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com