مہاراشٹر کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں سے آزاد کرینگے : وزیر نتیش رانے
ممبئی : 2 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے کابینی وزیر نتیش رانے نے کہا ہے کہ وہ مہاراشٹر کو بنگلہ دیشی اور روہنگیائی عوام سے آزاد بنانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم کچھ لوگ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں مدد کرتے ہیں۔اس دوران نتیش رانے نے مزید کہا کہ ہم ریاست میں یہ گندگی نہیں چاہتے، کیونکہ یہ لوگ جہاں جاتے ہیں اس علاقے کو گندا کرتے ہیں۔ بعض مقامات پر یہ لوگ ووٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ لیکن ہماری حکومت اس ساری گندگی کو صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
..پھر میں کھڑا رہوں گا
نتیش رانے نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایک بھی بنگلہ دیشی یا روہنگیائی مہاراشٹر میں نظر نہیں آئے گا۔ بنگلہ دیشی لوگ ریاست میں ہندو تہواروں پر پتھر پھینکتے ہیں۔ رانے نے کہا کہ اگر اس کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے، اگر اسے اٹھانے پر مقدمہ درج ہوتا ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
رانے کا متنازعہ بیان
دریں اثنا، چند روز قبل نتیش رانے نے پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیرالہ ایک منی پاکستان ہے، اسی لیے راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی وہاں سے جیتے ہیں، لوگ انہیں ایم پی بنانے کے لیے ووٹ دیتے ہیں۔
ہندوتوا کی تصویر بنانے کی کوشش
پچھلے کچھ مہینوں سے، نتیش رانے ایک جارحانہ ہندوتوا قیادت کے طور پر اپنی شبیہ کو پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رام گیری مہاراج کے تنازعہ کے دوران اس نے خبردار کیا تھا کہ رام گیری مہاراج کو اگر کوئی نقصان پہنچاتا ہے تو اسے مسجد میں گھس کر مارینگے ۔کبھی وہ کہتے ہیں کہ میں صرف ہندو مذہب کی بنیاد پر منتخب ہوا ہوں۔
3 بنگلہ دیشی خواتین گرفتار
پولس نے بدھ کو تھانہ ضلع میں چھاپہ مار کر تین بنگلہ دیشی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولس نے تھانے کے ورتک نگر میں چھاپہ مارا۔ جس میں 3 بنگلہ دیشی خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ پولس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس بار ان کے پاس مناسب دستاویزات نہیں تھے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام خواتین بنگلہ دیش کی رہائشی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک مقامی ہوٹل میں ویٹر کے طور پر کام کر رہی تھی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com