مالیگاؤں اردو کتاب میلہ کا شاندار افتتاح و آغاز



مالیگاؤں اردو کتاب میلہ کا شاندار افتتاح و آغاز


مالیگاؤں :یکم جنوری (پریس ریلیز) اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی بقا کے لئے، طلباء و نسلِ نو میں مطالعہ کو فروغ دینے کے لئے، گزشتہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 1 جنوری 2025 کو مفتی حسنین محفوظ صاحب کے ہاتھوں اردو کتاب میلہ کا افتتاح عمل میں آیا. افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر رضوانہ ہمدانی، ڈاکٹر شکیب و ڈاکٹر مبین نذیر ( سٹی کالج) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کتب بینی اور اردو زبان کی حفاظت کے ضروری اقدام پر روشنی ڈالی. صدرِ تقریب مفتی حسنین محفوظ رحمانی صاحب نے بھی مطالعہ کی اہمیت اور کتابوں سے دوستی کے فوائد بتائے. موصوف نے کہا کہ اگر آپ بھیڑ میں خود کو منفرد رکھنا چاہتے ہیں تو کتابیں خریدیں اور خوب مطالعہ کیجئے. اس تقریب کی نظامت رئیس قاسمی صاحب نے کی کتاب میلہ کی مشترکہ انجمنوں کی جانب سے عمران راشد نے رسمِ شکریہ ادا کیا.

مولانا مقصود، شیدا میرٹھی، ڈاکٹر اشفاق انجم، مولانا عزیر رحمانی، ڈاکٹر اشفاق عمر، حافظ عادل و دیگر مہمانان افتتاحیہ تقریب میں موجود تھے.


فقط : انجمن محبانِ اردو کتب، ادارہ صوت الاسلام، سٹی کالج.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے