مہاراشٹر وقف بورڈ کو برخاست کیا جائے، بھاجپ ایم ایل اے انوپ اگروال کا اسمبلی میں مطالبہ
ناگپور : 19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق جہاں پورے ہندوستان میں مرکزی حکومت کے وقف بورڈ قانون کے ترمیمی بل پر بحث چل رہی ہیں وہیں اب مہاراشٹر میں بھی وقف بورڈ قانون کو برخاست کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے انوپ اگروال نے ناگپور اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت وقف بورڈ کو برخاست کردے ۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ میرے ضلع دھولیہ کے تین ہزار تین سو تینیش گھروں پر وقف بورڈ نے اپنا نام لگایا ہے جبکہ یہ جگہ سرکاری ہے۔بی جے پی ایم ایل اے انوپ اگروال نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ضلع میں 117 جگہوں پر وقف بورڈ کا نام لگا دیا گیا ہے اور 23 جگہوں پر 2023 کے بعد نام لگایا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دو روز قبل جس طرح سدھی ونایک مندر کے ٹرسٹ پر حکومت کی نگرانی رکھنے کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح وقف بورڈ کو برخاست کر سب کو شامل کیا جائے ۔اس پر بھی تک کسی مسلم ایم ایل اے نے انوپ اگروال کے الزام کا اسمبلی کے ایوان میں جواب نہیں دیا ہے ۔البتہ ایم ایل اے انوپ اگروال کے بیان کو اسمبلی میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ انوپ اگروال کے مطالبہ پر حکومت کیا ایکشن لیتی ہے اور مسلم ایم ایل ایز کیا کردار ادا کرتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com