اجیت پوار بھی ایک دن بنیں گے وزیر اعلیٰ! دیویندر فڑنویس نے اسمبلی اجلاس میں نیک خواہشات پیش کی



اجیت پوار بھی ایک دن بنیں گے وزیر اعلیٰ! دیویندر فڑنویس نے اسمبلی اجلاس میں نیک خواہشات پیش کی 



ناگپور : 19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی کا سرمائی اجلاس اس وقت گپور میں زوروں پر ہے۔ آج اجلاس میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں تقریر کی اور اپوزیشن کو جواب دیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف معاملات پر واضح موقف دیا اور حکومت کے فیصلوں کی حمایت کی۔ تاہم ان کی تقریر کو ایک بیان کی وجہ سے زیادہ توجہ ملی۔انہوں نے اجیت پوار کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے نیک خواہش پیش کی اور سیاسی حلقے میں ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ فڑنویس نے کہا، "اجیت پوار وزیر اعلیٰ ہوں گے!" ہال میں خطاب کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس نے اجیت پوار کے بارے میں ایک بیان دیا اور کہا، "اجیت دادا، لوگ آپ کو مستقل نائب وزیر اعلیٰ کہہ سکتے ہیں، لیکن آپ ایک دن وزیر اعلیٰ ضرور بنیں گے۔" ان کے اس بیان پر ہال میں قہقہہ لگا۔  تاہم سیاسی حلقوں میں کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے