چونا بھٹی پر آوارہ کتوں کی دھما چوکڑی ، تین معصوم بچے کتوں کے کاٹنے سے زخمی




چونا بھٹی پر آوارہ کتوں کی دھما چوکڑی ، تین معصوم بچے کتوں کے کاٹنے سے زخمی



کارپوریشن انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی لاپرواہی سے عوام میں ناراضگی


مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایت ہر نئے دن سنائی دیتی ہیں خاص طور سے مضافات میں کتوں کے کاٹنے کا واقعہ زیادہ منظر عام پر آتا رہا ہے لیکن شہر کے قلب میں بھی کتوں سے عوام پریشان ہیں ۔اسی طرح کی ایک نہیں بلکہ تین واردات سامنے آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چونا بھٹی لال شاہ میاں تکیہ و بیلباغ کے ساکنان کتوں کی دھما چوکڑی سے عاجز اچکے ہیں ۔آج 25 دسمبر کو پھر ایک بچے کو کتے نے کاٹ کرزخمی کردیا ہے ۔اس سے قبل بھی دو بچوں کو کتوں نے کاٹا اور انہیں زخمی کیا ۔اس معاملے کو لیکر عوام میں شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں عوام نے کارپوریشن کمشنر و سینٹری انچارج اقبال جان محمد کو شکایت درج کرائی ۔اس تعلق سے سلیم شاہ اور مدثر سعید اور راجو ماسٹر نامی افراد نے بتایا کہ چونا بھٹی پر کتوں کی دھما چوکڑی سے تین بچے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کتوں نے پانچ سالہ معصوم محمد سعد سلیم شاہ، احمد ہاشم مدثر سعید نو سال اور شیزہ حریم اظہرامین دلار 8 سالہ بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے ۔اس موقع پر آج وارڈ کی عوام نے کمشنر و صفائی انچارج کو شکایت دی اور ساتھ ہی آزاد نگر پولس اسٹیشن میں بھی شکایت کی یہاں پولس نے بھی حاضری لگائی اور عوام کو قانون کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایات کی ۔کتوں کے کاٹنے سے بچے زخمی ہورہے ہیں ۔اسکول اور مدارس کیلئے جانے والے بچے اور انکے والدین پریشان ہیں ۔اسی طرح کارپوریشن اور عوامی نمائندوں کی لاپرواہی سے بھی عوام میں ناراضگی کا ماحول پایا جارہا ہے ۔اس معاملے میں نمائندے نے خود صفائی انچارج اقبال جان محمد سے تفصیلی بات چیت کی تو انہوں نے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے ان آوارہ کتوں کو پکڑنے کی کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے