مفتی اسمٰعیل قاسمی کی پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران و انجینئروں سے ملاقات ، کئی لائحہ عمل طے اندرون چند روز میں مثبت نتائج کا امکان
چھہتر کروڑ کے بجٹ سے سو بیڈ کا ہاسپٹل اور 5 کروڑ روپے سے آٹھ گارڈن و دیگر تعمیری کاموں پر میٹنگ شہری نمائندگی متحرک
( مالیگاؤں ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی جیت کرکے آنے کے بعد جو وعدہ عوام سے کیا تھا اسکے لیے روز اول سے متحرک ہے پانچ سالہ ایم ایل اے شپ کا ایک ایک دن استعمال کر رہے ہیں ماضی میں کارپوریشن میں دورہ اور راؤنڈ ٹیبل میٹنگ اور اسمبلی میں نمائندگی سمیت کل اجتماع گاہ کا دورہ اور آج صبح کی اوّلین ساعتوں میں کارپوریشن کی پرائمری اسکولوں کا دورہ و جائزہ اور اسکے بعد محکمہ تعمیرات عامہ PWD کے آفیسران بالخصوص شیلیش شندے و ابھیشک پاٹل انجینئروں کے ساتھ اسمبلی الیکشن سے قبل منظور شدہ کاموں کی شروعات و تکمیل وغیرہ عنوانات پر نمائندگی کرتے ہوئے آفیسران کو اپنی آفس میں مدعو کرکے لائحہ عمل تیار کرنا اور کام کو وقت پر اچھے طریقے سے مکمّل کرنا کی فکر کرنا یہی وجہ ہے کہ انکے مخالفین کو ترساتا ہے اور وہ انکے تعمیری سیاست پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں درد کہیں اور ہیں اور بتایا کہیں اور جا رہا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دینے کے لیے مل کر شہر کے حق میں معاون و مددگار بنے، البتہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آج پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران شیلیش شندے و ابھیشک پاٹل انجینئروں کے ساتھ 76 کروڑ روپے بجٹ منظور کے سو بیڈ کا ہاسپٹل اور 5 کروڑ روپے سے زائد منظور تخمینہ سے بننے والے گارڈن اور دیگر روڈ گٹر وغیرہ تعمیری کاموں پر گفت و شنید ہوئی کام کی نوعیت اور اسکے طریقہ کار بجٹ ورک آرڈر اور کام کی تکمیل کی مدت اور کام کی کوالیٹی پائیداری پر چرچا کی گئی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے دست راز تعمیری کاموں کے نگراں محمد حسین انصاری بھی ساتھ تھے انجینئروں شیلیش شندے و ابھیشک پاٹل PWD کے آفیسران نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی باتوں کو انکے راۓ و فیصلے کو اور شہر کی ضرورت کے پیش نظر میٹنگ کی کیفیت کو سمجھتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ جلد از جلد وہ ان کاموں کی تکمیل کا طریقہ کار نیوجن آپ کو دیں گے باخبر کرکے کام کی شروعات کریں گے اور جو مدد مفتی اسمٰعیل قاسمی کی لگے گی اسکے لیے بھی انکا ساتھ لیں گے خوشگوار ماحول میں انھیں چار شخصیت کے درمیان تعمیری کاموں سو بیڈ کا ہاسپٹل اور 5 کروڑ روپے سے گارڈن وغیرہ کی تعمیر پر میٹنگ منعقد ہوئی اور مثبت فیصلہ پر اختتام پذیر ہوئی.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com