پانی رے پانی... عوام پریشان... نمائندہ فرقہ پرستوں کی جی حضوری میں مست... عوام کی نمائندگی کیلئے سماجوادی سرگرم
شان ہند کی ایماء پر وسیم شیخ کی قیادت میں خواتین کا مورچہ پہنچا کارپوریشن، آفیسر کا ہوا گھیراؤ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) اسمبلی الیکشن کے بعد رکن اسمبلی ماضی کی طرح بس کریڈٹ کی دوڑ میں کارپوریشن پہنچا اور منہ میاں میٹھو کارپوریشن ہلا ڈالا جیسے ڈائلاگ کا استعمال کرتے ہوئے پانی ایک دن ناغہ سے ملے گا اس طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے کریڈٹ لے کر واہ واہی بٹورنے لگا اور عوام کو پریشان حال چھوڑ کر فرقہ پرستوں کی جی حضوری میں مست، تو وہی دوسری جانب شہر بھر میں پانی سپلائی نا ہونا، بے وقت پانی سپلائی سے عوام پریشان نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں...
سروے نمبر 80 دانش پارک، عمرآباد، اخترآباد، دیوی کا ملہ علاقوں کی عوام پانی کے سوال پر اپنی تکلیفیں لے کر سماجوادی پارٹی کے اہم رکن وسیم شیخ کے پاس گئے. وسیم شیخ نے سماجوادی لیڈران شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی سے رابطہ کیا اور آج سماجوادی لیڈران کی ایماء پر وسیم شیخ کی قیادت میں خواتین کا مورچہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پہنچا، جہاں کمشنر موجود نہیں تھا جس کے بعد مورچہ کی قیادت کررہے وسیم شیخ نے دوسرے آفیسران کو طلب کیا تو آفیسران ملنے سے ٹالم ٹول کر رہے تھے پھر وسیم شیخ سمیت خواتین نے آفیسر کا گھیراؤ کیا اور اپنی شکایت رکھے ہوئے تحریری شکایت دیا. سروے نمبر 80 کی خواتین کی شکایت تھی کہ پہلے ہمارا پانی سپلائی صبح کے وقت میں ہوتا تھا جو کہ لیٹ ہوتے ہوتے شام اور اب شام سے رات کے 2 3 بجے تک آتا ہے اور فورس کم، پانی کم جیسی شکایت پر وسیم شیخ نے نمائندگی کیا. کارپوریشن آفیسر نے یقین دلایا کہ اب آپ کے علاقہ میں رات میں پانی سپلائی نہیں ہوگی 26 دسمبر کے بعد سے دن کے وقت میں آپ کے علاقے میں سپلائی کی جائے گی. خواتین نے سماجوادی کے وسیم شیخ سمیت شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کیا.
وسیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کارپوریشن اپنی من مانی کی اور ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہم اندولن کا راستہ اپنائے گے اور آفیسران کا نشہ اُتار دے گے ہم سماجوادی کے لوگ ہیں ہم عوام بات منوانا کا ہنر رکھتے ہیں ہمارے اندر MLAوالی صفت نہیں کہ عوامی نمائندگی چھوڑ کر آفیسران کا فیصلہ عوام پر تھوپ دیا جائے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com