بیس سالہ نور محمد نامی نوجوان کا قتل ، رشید احمد عرف پپو اور محمد کیف عرف کھوکھا گرفتار ، چار سے پانچ افراد فرار
پوار واڑی پولس اسٹیشن نے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا، مزید جانچ کیلئے پولس تحویل
مالیگاؤں : 14 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل بروز جمعہ کو شب مدرسہ ملت کے پیچھے گیٹ کے پاس نور محمد عبدالسلام نامی 20 سالہ نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر کی رات کچھ ملزمین نے نور محمد کو تلوار اور پائپ سے بے رحمی سے وار کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ملزمین نے متوفی کے سر، چہرے اور کمر پر تلوار سے حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کردیا، ملزمان نے نور محمد کو کہا کہ تو نے دس دن پہلے ہم بہت دوڑایا اور تکلیف دی،پرانی رنجش اور اسی بات کو لیکر ل ملزمین نے نور محمد پر حملہ کردیا ہے۔دوسرے ملزم نے شاک آپ پائپ سے متوفی کی کمر پر حملہ کیا اور اسے شدیدزخمی کردیا، ملزمان نے مقتول کے سر، چہرے، اعضاء پر تلوار کے وار کر کے اسے آدھ مرا چھوڑ کر بھاگ گئے۔اس حملے میں نور محمد شدید زخمی ہوگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔
اس ضمن میں پوار واڑی پولس اسٹیشن نے فریادی فضل الرحمن حفیظ الرحمان(18) کی شکایت پر گناہ رجسٹرڈ نمبر CCTN 274/2024 کے مطابق BNS - 103(1) ، 118(1)،115(2)، 352،189(1)،189(2)،191(2)،191(3)کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔اس ضمن میں پولس نے تیزی سے جانچ کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ان میں رشید احمد صغیر احمد عرف پپو، عمر 21 سال، ساکن درے گاؤں سنجری مسجد کے پاس اور محمد کیف محمد انیس عرف کھوکھا عمر 21 سال، ساکن بسم اللہ باغ گوہر ہوٹل کے پاس، گرفتار ملزمان کے نام بتائے گئے ہیں، پولس نے ان کے علاوہ چار سے پانچ ملزمان فرار بتائے گئے ہیں، پولس نے انہیں آج عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں پولس نے کسٹڈی کا مطالبہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان ملزمان کی پولس تحویل حاصل کی، مزید جانچ پڑتال پوار واڑی پولس کررہی ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com