پشپا 2 فیم ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن گرفتار ، 14 دنوں کی پولس تحویل
حیدرآباد : 13 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سندھیا تھیٹر معاملے میں پشپا 2 فیم اللو ارجن کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیا۔عدالت نے اللو کو 14 دن کی پولس حراست میں بھیج دیا۔ گرفتاری کے بعد پولس نے اللو کو عدالت میں پیش کیا۔جسٹس جووادی سری دیوی کی عدالت میں سماعت میں وکلاء نرنجن ریڈی اور اشوک ریڈی نے اداکار اللو ارجن کی طرف سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست پر لنچ کے بعد سماعت کی درخواست کی تھی، جس میں اللو کے خلاف مزید قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش کی گئی تھی۔لیکن عدالت نے انہیں یہ سزا سنائی ۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کے مقبول اداکار اللو ارجن کو حیدرآباد کے ساندھیا تھیٹر حادثہ معاملہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 4 دسمبر کو فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر میں ہنگامہ آرائی میں ایک 35 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔خاتون کا آٹھ سالہ بیٹا بھی زخمی ہوا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس نے اس واقعہ کے لئے اللو ارجن اور تمام تھیٹر مینیجرز کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ اس بھگدڑ میں مرنے والی خاتون کا نام ریوتی بتایا جاتا ہے۔خاتون کے اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولس نے ارجن، اس کی سیکورٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف 4 دسمبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے چکداپلی پولس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔
اس دوران اللو ارجن نے خاتون کے خاندان کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے دکھی ہیں اور انہوں نے متاثرہ خاندان کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کریں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com