پورے شہر میں لیڈیز و جینٹس بیت-الخلا کیلئے 9 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 972 روپے کا فنڈ منظور دس ماہ کی مسلسل جدوجہد ثمرآور، ہم عمدہ تعمیری کام کرتے رہے گے: مفتی اسمٰعیل قاسمی



پورے شہر میں لیڈیز و جینٹس بیت-الخلا کیلئے 9 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 972 روپے کا فنڈ منظور


 دس ماہ کی مسلسل جدوجہد ثمرآور، ہم عمدہ  تعمیری کام کرتے رہے گے: مفتی اسمٰعیل قاسمی


ناگپور اسمبلی اجلاس میں شہر کی نمائندگی کیلئے آواز اٹھائی جائے گی، پریس کانفرنس سے اعلان 


مالیگاؤں : (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے دارالخیر رابطہ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس سال کے فروری کے مہینے میں ماؤں بہنوں کا شہر کے دیگر علاقوں سے شدید تقاضا تھا کہ ہمیں سنڈاس Toilet کی بہت زیادہ تکلیف ہے خاص طور پر غالب نگر میں 40 سیٹ کی سنڈاس تھی جو خراب ہوکر صرف دو سیٹ استعمال کے قابل ہے یہی حال لیڈیز ٹوائلٹ بیت-الخلا کا بھی تھا تو مَیں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کارپوریشن کے کمشنر سے بات چیت کرکے عورتوں و مردوں کی سنڈاس اسکا پرستاؤ بجٹ بنوایا اور مہاراشٹر حکومت میں اسکو جمع کروایا تھا مَیں نے اس ضمن میں کورنگ لیٹر دیا تھا ہم نے 27 فروری 2024 کو لیٹر دیا تھا ہم نے مطالبہ کیا تھا اور مسلسل کوشش و جدوجہد کرتے رہے فلو اپ لیتے رہے اور سو فیصد فنڈ منظور ہوا 9 کروڑ 31 لاکھ 72ہزار 972 ہے شہر کے دیگر علاقوں میں لیڈیز و جینٹس بیت-الخلا بنے گی جہاں تھوڑی بہت ریپئرنگ کی ضرورت ہوگی وہ کی جاۓ گی تقریباً ساڑھے نو کروڑ روپے فنڈ سے 460 سیٹوں پر مشتمل مالیگاؤں سینٹرل میرے اسمبلی حلقے 114 میں بیت-الخلا بنے گی اسکے علاوہ کارپوریشن کی حدود کا سمکسیر رمضان پورہ دیانہ مالدہ شیوار وغیرہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے کے علاوہ بنے گی ہمارا شہر گنجان آبادی والا شہر ہے اور مزدوروں کے اس شہر میں ہر ایک اتنی جگہ اور استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ اپنے گھروں میں بیت-الخلا بناسکے عام طور پر وہ کارپوریشن کی بنائی ہوئی ٹوائلٹ کا استعمال کرتے ہیں اور وہاں پر جو تکلیف تھی اسکو محسوس کرتے ہوئے ہم نے اس کام کا آغاز کر دیا ہے ہم نے اسمبلی الیکشن سے بہت پہلے نمائندگی کی تھی اور یہ سو فیصد فنڈ نو کروڑ اکتیس لاکھ بہتّر ہزار نو سو بہتّر روپے فنڈ منظور ہوا جسکی تفصیلات اس طرح ہے وارڈ نمبر 21 صابرہ حجن مسجد کے پاس دس سیٹ 15 لاکھ روپے وارڈ نمبر 16 سروے نمبر 227 میں 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 16 خلیل سیٹھ سائزنگ کے پاس 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے فنڈ، سروے نمبر 215 توکل نگر 20 بیس سیٹ کی بیت-الخلا تیس لاکھ، وارڈ نمبر 18 سروے نمبر 211 مکندواڑی 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 20 سروے نمبر 177 سر سید نگر 20 بیس سیٹ کی بیت-الخلا تیس لاکھ روپے سروے نمبر 192 داتار نگر 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 13 سروے نمبر 10 مچھلی بازار 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 12 سینٹرل ٹاکیز 10 سیٹ کی سنڈاس 15 لاکھ روپے اور کمبھار باڑہ 10 سیٹ کی سنڈاس 15 لاکھ روپے،وارڈ نمبر 13 مومن پورہ موتی تالاب 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 12 مہاتما پھلے سبزی منڈی 10 دس سیٹ کی سنڈاس 15 لاکھ روپے وارڈ نمبر 17 بوہرہ باغ 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے اور سروے نمبر 239 لکی ہال اسلام آباد 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 17 علامہ اقبال پل کے پاس 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 14 گولڈن نگر 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 4 درے گاوں پانی کی ٹانکی کے پاس 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 6 مرچنٹ نگر مدینہ مسجد کے پاس 30 سیٹ کی سنڈاس 60 لاکھ روپے وارڈ نمبر 19 گلشن آباد علی اکبر ہاسپٹل کے پاس 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 7 سلیم نگر سروے نمبر 43 چالیس سیٹ کی سنڈاس 60 لاکھ روپے وارڈ نمبر 19 رونق آباد 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے اور سلامت آباد میں 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے وارڈ نمبر 17 کارپوریشن کے پاس 20 سیٹ کی سنڈاس 30 لاکھ روپے اس طرح کل 460 سیٹوں پر مشتمل ٹوائلٹ بیت-الخلا بنے گی 93172972 روپے بجٹ ہے دس دنوں کے اندر ٹینڈر ورک ہوگا اور ورک آرڈر کے بعد کام شروع ہوگا ان شاءاللہ مزید نمائندے نے سوال کیا شیخ آصف سابق آمدار نے آپ کے کاموں پر خراب کوالیٹی کے کام کا الزام عائد کیا ہے اس پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہم نے ان تین سالوں میں ایک تعمیر ہماری ایسی نہیں ہے جسکی مثال شیخ آصف دے سکتے ہیں البتہ ہم انکے گھٹیا و خراب غیر معیاری کاموں کو بتاتے ہیں ہزار کھولی کی دوسری گلی شیخ آصف نے بنوایا ہے اور پہلی گلی ہم نے بنوایا ہے آپ جاکرکے اپنی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں آپ پورے شہر کے اندر سروے کرسکتے ہیں ہم علی لااعلان کہتے ہیں ہم نے کوالیٹی پائیدار مضبوطی میں تعمیری کاموں کو انجام دیا ہے ہم پلٹ کر شیخ آصف کے دس کام گنواۓ گے سال بھر میں خراب ہوگئے ہیں عائشہ نگر سے نور باغ چوک والا روڈ، ہزار کھولی گلی نمبر 2 عدو مقادم پاک پنجتن چوک والا روڈ، نندی والا روڈ مولانا عبدالحمید جمالی کے گھر سے مدنی نگر جانے والا روڈ، شیخ آصف کو کچھ کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا تھا.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے