مالیگاؤں : ووٹ جہاد کا الزام اور 114 کروڑ روپے معاملہ کی جانچ اب ATS کے سپرد
مالیگاؤں تحقیقاتی ایجنسیوں کی نظر میں، پولس، ای ڈی و انکم ٹیکس کے بعد اب انسداد دہشت گردی دستہ بھی متحرک
مالیگاؤں : 11 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت ملک بھر بالخصوص مہاراشٹر اور گجرات کے بینکوں میں بے روزگار نوجوانوں کے اکاؤنٹ میں تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے حوالے کے لین دین کا معاملہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیا نے اٹھایا ہے اور اس ضمن میں مالیگاؤں و گجرات سے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کے ناسک مامکو بینک اور مہاراشٹر بینک میں بے روزگار نوجوانوں کے اکاؤنٹ میں 21 ریاستوں سے تقریباً 114 کروڑ روپے جمع کئے جانے کی معلومات بھی جاری کی گئی ۔اس ضمن میں پولس اور انکم ٹیکس کے ساتھ ساتھ ای ڈی نے بھی کارروائی کی اور مقدمہ بھی درج کیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیا نے اس سلسلے میں دو دفعہ مالیگاؤں کا دورہ کیا ۔اب ایک مراٹھی نجی نیوز چینل نے خبر شائع کرتے ہوئے تفصیلات دی ہے کہ مالیگاؤں میں غیر قانونی طریقے سے ووٹ جہاد کے نام پر بے روزگاروں کے اکاؤنٹ میں 114 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں اور یہ رقم کیوں اور کس لیے جمع کی گئی ہیں اس کی مکمل جانکاری کیلئے اینٹی ٹریرسٹ اسکاؤٹ (انسداد دہشت گردی دستہ) کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے ہی اسے ووٹ جہاد کا نام دیکر مالیگاؤں کو سرخیوں میں سمایا میں ہے ۔اب اس معاملے میں اے ٹی ایس جانچ کریگی ۔ای ڈی نے اب تک اس معاملے میں ساڑھے تیرہ کروڑ روپے ضبط کئے ہیں اور مامکو بینک کے آفیسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔جانچ کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایس نے اپنی جانچ بھی شروع کردی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com