ضلعی عدالت کے جج بھی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ، اے سی بی کی کارروائی سے ریاست میں ہلچل مچ گئی



ضلعی عدالت کے جج بھی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ، اے سی بی کی کارروائی سے ریاست میں ہلچل



ستارا :11 دسمبر(بیباک نیوز اپڈیٹ) پونے-ستارا میں انسداد بدعنوانی محکمہ نے مشترکہ طور پر ایک بڑی کارروائی کی ہے۔اس کارروائی میں ستارہ ضلع عدالت کے جج کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے ذریعہ جج کی گرفتاری نے پوری ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

 موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع اور سیشن جج دھننجے نکم کے ساتھ تین لوگوں کو محکمہ انسداد بدعنوانی نے پانچ لاکھ روپے کی رشوت کے معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ ان تمام کو اینٹی کرپشن پولس نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے احاطے میں واقع ایک ہوٹل میں جال بچھا کر پکڑا، جس کے بعد قانونی کارروائی کے ذریعے ان سب کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جج کو ثالثی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ابتدائی معلومات سامنے آ رہی ہیں کہ مدعی کے والد کی ضمانت کے لیے پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دریں اثنا، اس واقعہ سے ستارہ ضلع سمیت پوری ریاست میں سنسنی پھیل گئی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے