رمضان پورہ، دیانہ علاقہ میں دادا بھسے کا دورہ، تعمیری کاموں کی بنیاد پر ووٹوں کی اپیل
مالیگاؤں (نامہ نگار ) اسمبلی حلقہ نمبر 115 آئوٹر کے امیدوار و رابطہ وزیر دادا بھسے مسلم رائے دہندگان میں رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے تشہیر کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ بدھ کو عورتوں اور مردوں کی ریلی نکال کر طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح کی معلومات رمضان پورہ ۔ دیانہ علاقے کے یاور علی نے دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ آئوٹر کے مسلمان دادا بھسے کے تعمیری کاموں سے متاثر ہو کر انہیں ووٹ دیں گے اور اسی سلسلے میں عوام نے دادا بھسے کو یہاں مدعو کیا ہے۔ شیوسینا اقلیتی شعبہ کے رُکن یاور علی اور اُن کی ٹیم نے اس سلسلے میں ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر دادا بھسے نے پورے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور تعمیری کام انجام دینے کا سہرا بھی اپنے سر لیااور کہا کہ میں نے ہی اِن علاقوں میں تعمیری کام کیا ہےا ور بلا تفریق ، مذہب ، ذات برادری مالیگائوں کی ترقی کے لئے کام کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ووٹ بانٹنے کے لئے آرہے ہیں اُن سے ہوشیار رہئے اور ۲۰؍ نومبر کو تیر کمان نشانی پر ووٹ دے کر دادا بھسے کو کامیاب کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com