امام صاحبان ، علماء کرام اور دینی تنظیموں کی عزت کرنا ہم سب کی ذمہ داری، الیکشن چار دن کا، لیکن ہم پہلے مسلمان ہیں
آصف شیخ کی شہریان بالخصوص ورکروں ،ہمدردوں اور پارٹی عہدیداروں سے عاجزانہ درخواست
مالیگاؤں (پریس ریلیز) اسمبلی چناؤ اپنے شباب پر ہے ۔مالیگاؤں کی ہر گلی محلے اور چوک چوہراؤں پر سیاسی بات چیت جاری ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کے ورکروں نے چناؤ میں سنجیدگی سے حصہ لینا شروع کردیا ہے اور اب یہ سلسلہ انتہائی عروج پر آگیا ہے ۔ایسے حالات میں ہمیں خبر ارہی ہیں کہ بعض جگہوں پر آپس میں تنازعہ پیدا کیا جارہا ہے ۔جو کہ انتہائی غلط ہے ۔اس ضمن میں ہم انڈین سیکولر پارٹی کے تمام عہدیداروں اور آصف شیخ رشید کے تمام ورکروں، ہمدردوں اور ذمہ داروں سے گزارش کرتے ہیں الیکشن چار دن کا ہوتا ہے ۔یہ وقتی طور چناؤ کا ماحول رہتا ہے ۔ہمیں آپس میں مل جل کر رہنا ہے ۔میں تمام ورکروں ہمدردوں اور ذمہ داروں سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا علماء کرام کی عزت کریں، دینی تنظیموں کا احترام کریں، امام و خطیب کا بھی لحاظ کریں، کسی سے بھی نہ الجھیں، خاص طور پر مسجد و مدرسہ اور دینی تنظیموں کے پروگرام میں کوئی بحث نہ کریں ۔ہمارا شہر دینی و مذہبی شہر ہے ۔ہم سب مسلمان ہیں ۔چند دن بعد الیکشن ختم ہوجائے گا اور ہم سب واپس روز مرہ کی طرح مل جل کر زندگی گزاریں گے اس لئے ہمیں کسی بھی عالم، امام مسجد سے حجت و تکرار کرنے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے ۔اللہ پر توکل رکھتے ہوئے اپنی تعمیری سیاست پر توجہ دیکر اچھی طرح سیاست کی جائے ۔سیاست کو مسجد و مدرسہ سے دور ہی رکھا جائے۔آخر میں میں آصف شیخ رشید میرے تمام چاہنے والوں، ہمدردوں، ورکروں اور عہدے داروں سے انتہائی عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ کسی بھی امام مسجد، عالم و حافظ یا دینی تنظیموں کے ذمہ داران سے نہ الجھیں اور میں علماء کرام و ملی تنظیموں کے ذمہ داران بالخصوص امام صاحبان سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ الیکشن کے ایام میں سیاسی باتوں سے پرہیز کیا جائے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک ہدایت دے اور آپس میں مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com