آج نوجوان لیڈر کنہیا کمار کی آمد، فتح میدان میں کانگریس کا جلسہ، یوتھ کانگریس صدر شیہوار کی واپسی
کانگریس کا آخری جلسہ مشاورت چوک میں، رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی و فلم اسٹار رتیش دیشمکھ کی آمد متوقع
مالیگاؤں (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگائوں سینٹرل اسمبلی حلقہ 114 سے کانگریس پارٹی کے نامزد اُمیدوار اعجاز بیگ کی تشہیری مہم کے لئے آل انڈیا کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار آج بروز جمعہ کو مالیگائوں کے فتح میدان تشریف لارہے ہیں ۔ موصوف جلسہ عام سے شہری و ملکی حالات پر خطاب کریں گے۔ کنہیا کمار ماضی میں کمیونسٹ پارٹی اور جواہر لال یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے ، راہل گاندھی کی شخصیت سے متاثر ہوکر انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور ملک بھر میں کانگریس کے اسٹار پرچارکر مانے جاتے ہیں ۔ا س طرح کی تفصیلات اعجاز بیگ اور غفار شیخ نے دی ۔ اسی طرح جمعرات کو اسلام پورہ میں کانگریس پارٹی کا انتخابی جلسہ عام منعقد ہوا ، جس میں یوتھ کانگریس کے صدر شہوار کی سماج وادی کو حمایت دینے کی بھول پر محمد شہوار نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور انہوں نے اعجاز بیگ کو ووٹ دینے کی اپیل ۔ اعجا زبیگ اور غفار شیخ نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کا آخری جلسہ مشاورت چوک میں ہوگا ۔ اس میں رُکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اور فلمسٹار رتیش دیشمکھ کی آمد متوقع ہے ۔ اعجاز بیگ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لیڈران کی سائیکل کسی اور کے ہاتھ میں ہے ، عوام کانگریس پارٹی کے اُمیدوار کوووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی (ایم ) سے کامریڈ شفیق نے اظہار خیال کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com