ہمیں مفتی اسماعیل مت سمجھنا ہم بزدل اور ڈرپوک لوگ نہیں، سلامت آباد میں سماج وادی کا جلسہ، تعلیم اور روزگار دینے کا اعلان


"ہمیں مفتی اسماعیل مت سمجھنا ہم بزدل اور ڈرپوک لوگ نہیں، سلامت آباد میں سماج وادی کا جلسہ، تعلیم اور روزگار دینے کا اعلان 


آج شانِ ہند اپنا حق مانگنے آئی ہے"،سلامت آباد ،رونق آباد کے ساکنان کو مالکانہ حقوق نہال صاحب نے دیا تھا، آج اسکا حق ادا کردو :شان ہند 


میرے شہر کی بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں،نوجوانوں کو نشہ فراہم کیا جا رہا ہے، ہمیں ووٹ دیجئے اور غنڈہ گردی کرنے والوں کو گھر کا راستہ بتایئے :مستقیم ڈگنیٹی  




مالیگاؤں : یکم نومبر (پریس ریلیز) "میرے شہر کی بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں،میرے شہر کے نوجوانوں کو نشہ فراہم کیا جا رہا ہے،سوچیے اُس ماں کا حال کیا ہوتا ہوگا جب اُس کا بیٹا نشے کی حالت میں گھر پہنچتا ہوگا۔شیخ رشید خاندان کی پشت پناہی میں نشہ فروختگی عروج پر ہے۔موجودہ آمدار نشہ کی فروختگی بند کروانے میں ناکام رہے ہیں" ۔ اِن جملوں کا اظہار سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نے کل سلامت آباد چوک کے جلسے میں کیا۔شانِ ہند نے کہا کہ"سلامت آباد میں غنڈہ گردی،نشہ فروختگی،کٹر اور چاقو کے زریعے بھولے بھالے ،محنت مزدوری کرنے والے ساکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔کسی انٹر پنٹر کے خوف سے نکالنے کیلئے سماج وادی پارٹی تمہارے ساتھ کھڑی ہے۔" شان ہند نے مخالفین پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ"شہر کی پرائمری اسکولوں پر شیخ رشید خانواے کا راج ہے۔یہ خاندان پرائمری اسکولوں کا کرایہ کھاتا ہے یا نشے کا اڈہ بناتا ہے۔" شانِ ہند نے مخالف سیاسی پارٹی کے ایک ذمہ دار ،جو کہ رونق آباد میں رہائش پذیر ہیں،پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ"یہ توڑی باز "سنڈاس منتری" ہے لوگوں کا میلا بیچ کر گھر چلا رہا ہے۔اِسکی دہشت سے سلامت آباد چوک کے ساکنان دوسرے لیڈران سے رابطہ ضابطہ بنانے سے خوف کھاتے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ"شیخ رشید خانوادے کے غیر قانونی دھندے روکنے میں موجودہ آمدار ناکام رہے ہیں۔عوام نے مفتی اسماعیل پر بھروسہ کیا تھا"۔ شانِ ہند نے اخیر میں کہا کہ"رونق آباد،سلامت آباد کے ساکنان جس گھر میں رہتے ہیں اُن کو مالکانہ حقوق اور سات بارہ کا اتارا ساتھی نہال صاحب نے دلایا تھا۔آج شانِ ہند اُن سے اپنا حق مانگنے آئی ہے"۔اِس جلسے سے شانِ ہند نے عوم سے کئی وعدے کیے۔انہوں نے تعلیم اور روزگار کا اتنا کرنے کا اعلان کیا۔سماجوادی قبل اِس کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے عوام خطاب کیا۔مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے تیور میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ"مالیگاؤں شہر ڈرگس سپلائی ہب مانا جانے لگا ہے۔شیخ رشید خانوادہ کی پشت پناہی میں نشہ فروختگی ہوتی ہے۔اگر ایک خاندان کا ایک فرد نشہ کرتا ہے تو نقصان صرف اُس کا نہیں ہے۔بلکہ پورے خاندان کا نقصان ہے اور نشے کی لت کے شکار فرد سے بہن بیٹیوں کے تحفظ کو خطرہ ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے کہا"آپ سوچیے تو صحیح!25 سالہ اقتدار کے بعد بھی شہر کو تباہی اور بربادی کے دہانے ہر پہنچا دیا گیا ہے۔آپ سوچیے تو صحیح! 25 سالہ ملی جوڑ نے ہم کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا۔آپ سوچیے تو صحیح! ہم اسمبلی انتخابات میں ہیں لیکن اب تک ہمیں کارپوریشن الیکشن کی باتیں کرنی پڑتی ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب انتخابات میں ایجوکیشن کمیپس موضوع ہوتا،تعلیم موضوع ہوتا،بڑے ہاسپٹل موضوع ہوتے،ڈیجیٹلائزیشن ہمارا انتخابات کا موضوع ہوتا لیکن اِس 25 سالہ ملی جوڑ نے ہم کو روڈ گٹر اور بینادی سہولیات فراہم نا کر کے ہمیں اسی میں الجھا کے رکھا ہے"۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ "غنڈہ گردی کرنے والے،کٹر اور چاقو کا استعمال کرنے والوں کا گھر کا راستہ بتا دو۔شان ہند تعلیم یافتہ خاتون ہے۔قانون جانتی ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے عوام سے اپیل کی"آپ ہمیں ووٹ دیجیے،ہم مالیگاؤں کو اُس کا حق دلا کر رہینگے۔" انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ"ہمیں مفتی اسماعیل مت سمجھنا ہم بزدل اور ڈرپوک لوگ نہیں ہیں ۔ساتھی نہال صاحب کے تربیت یافتہ ہیں۔ہم نے فرقہ پرستوں سے لڑا،ہم نے بدعنوانی کے خلاف لڑا،ہم نے شہر کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔" جاری پروگرام میں لاؤڈ اسپیکر کے وائر کاٹنے اوربوگس ووٹنگ کیلئے عوام کے آدھار کارڈ جمع کرنے کی اطلاع مستقیم ڈگنیٹی کو موصول ہوئی۔انہوں نے اِس پر کہا کہ" سماج وای کی لہر ہے۔زمین کھسک چکی ہے۔مخالف سیاسی خیموں میں گھبراہٹ ہے۔اِس لیے توڑی باز لوگ سماج وادی کی نومینیشن ریلی اور آج کے سلامت آباد کے جلسے میں لگے لاؤڈ اسپیکر کے وائر کاٹ دیے جا رہے ہیں تا کہ عوام کا رجحان ہماری طرف سے ہٹ جائے۔ہماری آواز کو دبا دیا جائے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ" مخالف سیاسی پارٹی کے حواری مواری سماج وادی لہر کے خلاف بوگس ووٹنگ کیلئے ڈرا دھمکا کر عوام سے آدھار کارڈ جمع کر رہی ہے۔" انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ"این آر سی کی تلوار ہم پر لٹک رہی ہے۔اِس لیے اپنے ووٹ کا صحرا استعمال کریے۔ووٹ کریے۔" مستقیم ڈگنیٹی سے قبل اطہر حسین اشرفی نے آجی ماجی آمدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ"مخالف خیموں میں انگار ہے۔عوام کو بے وقوف بنا بند کرو۔" اشرف صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ"تم دو موچھوں والے کے درمیان ایک چوڑی والی ہے۔اور دیکھ لینا یہ چوڑی والی بائی تم سب بھاری رہے گی۔" پروفیسر رضوان خان نے کہا کہ" سلامت آباد چوک علاقے میں قتل و غارت گری کی واردات ہوتی ہے۔مخالف لیڈران کی پشت پناہی میں اِس علاقے کے نوجوانوں کو نشہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ہمارے نوجوان جنہیں اسپورٹس کی ضرورت ہے۔جسمانی صحت و تندرستی کے مراکز چاہئے ایسے وقت میں نوجوانوں کو بے راہ کیا جا رہا ہے۔یہ سماجوادی پارٹی عوام سے تعاون طلب کرتی ہے۔آپ ہمیں ووٹ دیجیے۔ہم پوری طاقت کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس تنظیم کے زریعے نشے کی لت کے شکار ہمارے نوجوانوں کو ہم راہِ راست پر لانے والے ہیں"ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے کہا کہ" ایم ایس جی کالج میں ہمارے نوجوان کرکٹ کھیلنے کے جاتے ہیں اِن کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے۔آجی ماجی کو ہمارے بچے فون کرتے ہیں لیکن دونوں لیڈران اُن کی مدد کرنے نہیں آتے۔یہی مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند ہیں جنہوں نے نمائندگی کی۔بروقت قدم اٹھایا اور آج بھی ہمارے بچے وہاں کرکٹ کھیلتے ہیں۔" اِس جلسے کی صدارت مصطفی شیخ صاحب نے کی۔جبکہ نظامت رئیس ستارہ نے کی۔اِس جلسے سے ابتداء میں سنی جمعیت الاسلام کے صدر صوفی نورالعین صابری نے بھی تقریر کی۔صابری صاحب نے کہا کہ"شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے سب سے درست شانِ ہند ہے۔ہم نے جائزہ کمیٹی تشکیل دی۔اُس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ شان ہند وہ لیڈر ہے جس نے فرقہ پرستی کے خلاف لڑا۔جس نے اشوک استھمبھ تعمیر کیا۔" ابتدا میں اسماعیل رحمانی،مسعود انصاری،اشرف قریشی،منصور انصاری،مدثر حسین گڈو،توحید انصاری وغیرہ نے بھی تقاریر کی۔جلسے میں علاقے کے سرکردہ افراد اسٹیج پر براجمان رہے۔اسٹیج سے لیکر نظر کی آخری حد تک عوام ہی عوام تھی۔تبدیلی کی دستک اور بدلاؤ کے ماحول میں عوام نے سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند کو سائیکل نشانی پر ووٹ دینے کا تیقن دیا۔جمعہ کے دن سہ پہر میں شان ہند نے سلامت آباد،محوی نگر،رونق آباد علاقوں کا دورہ کیا نیز خواتین کے مسائل سنے اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اِس جلسے میں شہر کی مختلف شخصیات نے اپنے گروپ کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سب سے پہلے شاہد بھکن صاحب کی سربراہی اور اشتیاق بھائی کی قیادت میں گلشیر نگر کے داتا سرکار گروپ نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اُس کے بعد سلامت آباد چوک کی معروف شخصیت جاوید ماسٹر صاحب سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے۔اقصی کالونی سے سید انس مسالہ والا صاحب اپنے گروپ کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے۔تمام افراد کا شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی استقبال کیا۔جلسے کے شرکاء میں علاقے کی مختلف شخصیات کے علاوہ شہر بنکر اور تعلیم یافتہ احباب شامل ہیں۔اخیر میں مستقیم ڈگنیٹی نے تمام شرکا کا استقبال کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے