پوار واڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مفتی اسمٰعیل کی پریس کانفرنس، ورکروں کو مارا اور ڈرایا جارہا ہے، پولس کارروائی کرے



پوار واڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مفتی اسمٰعیل کی پریس کانفرنس، ورکروں کو مارا اور ڈرایا جارہا ہے، پولس کارروائی کرے



منتخب ہوجانے کے بعد مالیگاؤں میں مائناریٹی میڈیکل کالج کیلئے کوشش کی جائے :مفتی اسمٰعیل 


 مالیگاؤں ؛2 نومبر (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کا جمعہ کو جعفر نگر میں جلسہ ہوا اور اس جلسے کی کامیابی کیلئے میں نے دو دن سے وارڈ میں دورہ کیا، گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات کی اور اس دورہ میں میرے ساتھ جو نوجوان تھا اس نے جمعہ کو جلسہ میں کرسیاں لگائی محنت شروع کی اور پھر نور مسجد کی جانب طہارت کیلئے بڑھنے لگا تو راستے میں اسے کچھ لوگ رکشا پر بیٹھا کر فاران ہاسپٹل کے سامنے نمرہ مسجد کے آگے گاؤں سے دور لیکر گئے اور اسے زد و کوب کیا گیا ۔اس کی اطلاع ہمیں جلسہ ختم ہونے کے بعد اس متاثرہ نوجوان نے بتائی تو ہم نے رات میں پوار واڑی پولس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کی ۔ہماری جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ہم نے پولس انتظامیہ و الیکشن ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ 24 گھنٹے میں انہیں گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کی جائے ورنہ گاندھی مجسمہ پر دھرنا دیا جائے گا ۔اسکی طرح کی تفصیلات آج ہنگامی طور پر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے پریس کانفرنس میں دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے ورکروں کو مار رہے ہیں ڈرا رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں ۔پولس انتظامیہ اور الیکشن ڈپارٹمنٹ کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔


اس پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے الیکشنی منشور میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ ہم اگر منتخب ہوتے ہیں تو ماؤں (مالیگاؤں میں مائناریٹی میڈیکل کالج لائیں گے ۔ہمارا کالج کا پروپوزل داخل ہے ۔اگر مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار نہیں گرتی تو میڈیکل کالج اجاتا ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شہر میں تعلیم اور روزگار دینے کا ہم نے مینو فیسٹو میں ذکر کیا ہے ۔انہوں نے شہر کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی سے ڈرے نہیں اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آئیں ۔پولس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان حالات پر نظر بنا کر رکھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے