ہم نے کروڑوں روپے کے تعمیری کاموں کو انجام دیا ہے، مستقبل میں تعلیم، تعمیر اور صحت عامہ کیلئے کام کرینگے
آپ ایک بار اور مجھکو چن کر دے دو، میں انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دونگا،جعفر نگر سے فارمیسی کالج تک یوپی والوں کی بستی ہے،جو کسی سے نہیں ڈرتے
6 نومبر کو مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی مالیگاوں آمد، مفتی اسمٰعیل کا جلسہ سے اظہار
مالیگاؤں :1نومبر (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کا انتخابی جلسہ عام جعفر نگر میں بسمہ اللہ ہوٹل کے پاس منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت حاجی امتیاز احمد نے کی ۔اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی ، حاجی یونس عیسی، ڈاکٹر خالد پرویز ،یوسف الیاس، وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جلسہ گاہ میں آسانی سروں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دکھائی دیا جو اس بات کی اطلاع دے رہا ہے کہ آنے والا اسمبلی چناؤ مجلس اتحاد کے حق میں ہوگا ۔
اس جلسہ عام سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جعفر نگر کے علاقے میں جلسہ لے رہے ہیں اور یہاں سے فارمیسی کالج تک پورا علاقہ یوپی کے لوگوں سے آباد ہیں ۔یہاں یوپی کے لوگ تکالیف کیساتھ روزگار حاصل کررہے ہیں اور اب تو کئی خاندانوں نے یہاں مستقل روزگار شروع کردیا ہے اور یہ علاقہ محنت کشوں کا علاقہ ہے ۔یوپی کے لوگ محبت والے ہیں ۔محبت میں سر کٹانا جانتے ہیں لیکن ڈر اور دبا کر سر جھکانے والوں میں سے نہیں ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ سروے نمبر 91 میں ایک جگہ کو شیخ رشید کے چھوٹے بھائی اور شیخ آصف کے چچا شیخ عقیل دادا نے بوگس خریدی کرلی ہے اور اسکا کیس چل رہا ہے، یہ لوگ اسی طرح کام کرتے ہیں۔اوپن اسپیس، کارپوریشن کی جگہ کو بھی تکڑا کرکے بیچ دیتے ہیں، لوگوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرتے ہیں اور دادا گیری کرتے ہیں، مفتی اسمٰعیل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سروے نمبر 91 کی جگہ پر یوپی کے لوگ آباد ہیں اور شیخ آصف کے لوگ اسے اکھاڑ کر قبضہ میں لے کیکڑے لہٰذا ایسے لوگوں کو ووٹ مت دو بلکہ میں کہتا ہوں کہ آپ لوگ مجھکو ایک اور مرتبہ کامیاب کرو، میں انہیں جیل کی سلاخوں میں ڈال دونگا ۔انکے پاپ کا گڑھا بھر گیا ہے۔مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اچھائی برائی پر ہم چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ہمارا شہر دینی و ملی اور مذہبی شناخت رکھتا ہے اور اچھائی ہو یا برائی ہو، عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ہمیں حدیث کے مطابق درس دیا گیا ہے کہ اگر برائی کو دیکھو تو اسے طاقت، زبان اور دل سے برا مانو ۔یوپی کے لوگ محبت کی زبان سمجھتے ہیں، محبت کے نام پر گردن کٹانا جانتے ہیں لیکن دباؤ اور دبدبہ کے نام پر دبانے کی کوشش کی گئی تو کوئی برداشت نہیں کرسکتا ۔اس علاقے کے لوگوں نے ہمیں عزت و محبت دی ہے ۔اس علاقے سے ہمیں بھرپور ووٹ لیگی ۔یہی علاقہ یوپی کے غیور مسلمانوں کا ہے ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ ہم 2019 سے زیادہ ووٹ لینگے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ نشے جا کاروبار کررہے ہیں ۔ان سے اپنے اپکو، شہر کو اور آنے والی نسلوں کو بچائیں ۔یہ لوگ ابھی اقتدار میں نہیں ہیں تو دادا گیری کررہے ہیں اور اگر اقتدار میں آ گئے تو مزید تکالیف دینگے ۔مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ہم نے کسی کا کاروبار نہیں چھینا ۔پانی لائٹ، روڈ گٹر کا کام کارپوریشن کا ہے ۔کسی ایم ایل اے و ایم پی کا نہیں ہے ۔ہم نے تو ہمارا حساب دے دیا، سروس روڈ، پانی کی پائپ لائن، نعمانی پل ،سو بیڈ پر مشتمل چھ منزلہ مہیلا بال اسپتال لایا ۔کروڑوں روپے کی روڈ، گٹر اور نالے بنائے ۔انہوں نے کارپوریشن میں ساڑھے سات سال تک اقتدار کیا۔ اسکا حساب کون دیگا ۔ان لوگوں نے مالیگاؤں شہر کا پانی بیچا، فرقہ پرستوں سے ساز باز کرتے ہوئے کارپوریشن میں حکومت بنائی ۔ہم تو کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے، بنکروں کیلئے بجلی سبسڈی ہم نے منظور کروائی ہے ۔اپ تو مالیگاؤں میں بنکروں کو تکلیف دیتے ہیں ۔بجلی کمپنی کے ذریعے کارخانوں میں ریڈ کراتے ہو۔ہم اپنے شہر میں تعلیم، روزگار و علاج کیلئے بہت کام کروانا چاہتے ہیں ۔ہم گورنمنٹ انجینئرنگ کالج لانا چاہتے ہیں اور نشہ مکت کیندر لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے سائزنگ پر آفت لایا ۔ہم اس شہر میں بنیادی سہولیات کیساتھ سرکاری پرائمری تعلیم کا نظم دسویں تک لانا چاہتے ہیں ۔ہمارے عزائم میں بڑے بڑے کام ہیں ۔مدتی اسمٰعیل نے اعلان کیا کہ آئندہ 6 نومبر کو مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی صاحب اور پھر اسکے بعد اسد اویسی صاحب مالیگاؤں آرہے ہیں ۔اس جلسہ میں بھی عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com