علماء کرام کیلئے بھی میرے پاس کئی پروجیکٹ، رکشا والوں کیلئے سی این جی اور ایل پی جی پمپ کا منصوبہ، بلا تفریق سب کو ساتھ لیکر چلنے آصف شیخ کا حلف

علماء کرام کیلئے بھی میرے پاس کئی پروجیکٹ، رکشا والوں کیلئے  سی این جی اور ایل پی جی پمپ کا منصوبہ، بلا تفریق سب کو ساتھ لیکر چلنے آصف شیخ کا حلف 



اویسی کو آصف شیخ کا چیلنج ،ہمت ہے تو مفتی اسمٰعیل سے کہو کہ فرقہ پرست ایم ایل اے دادا بھسے کیخلاف ووٹ کی اپیل کرے



آخری جلسہ میں آصف شیخ کا درد چھلکا ، مسجد و مدرسہ سے لیکر غریبوں کی امداد اور شہر کی تعمیر و ترقی تک بتائی تفصیل




مالیگاؤں : 17 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) میرے پاس کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے ۔میں بلا تفریق سب کو ساتھ لیکر چلونگا، شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے میں  تمام مسلک، تمام برداری ،امیر غریب، بنکر، مزدور، مرد و خواتین،بزرگ و نوجوان، اسٹوڈنٹس، علماء کرام ،حفاظ، امام سمیت پورے شہر کو ساتھ لیکر چلنے اور شہر کی تعمیر و ترقی کا حلف لیتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار انڈین سیکولر پارٹی کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف نور باغ چوک میں عرفان علی کی صدارت میں منعقدہ آخری جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ جس میں ہزار کھولی، عائشہ نگر، نورباغ، مہاڈا، نیا اسلام پورہ،نشاط نگر، سروے نمبر 65 اور 68 اور شہر کی عوام نے ہماری خاندان کو بالخصوص شیخ رشید صاحب کو بہت عزت سے نوازا ہے ۔1984 میں شیخ رشید نے سیاسی سفر اسی علاقے سے شروع کیا اور شہر کے ایم ایل اے بن گئے آصف شیخ نے شیخ رشید کے سیاسی سفر اور تعمیر و ترقی پر بھی روشنی ڈالی اور کونسلر سے لیکر ایم ایل اے بننے تک کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے عوام اور علما کرام کا شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے پورے الیکشن ایام میں کبھی کوئی تعمیری کام کی بات نہیں کی صرف جھوٹ اور گمراہی پھیلائی اور ہمیں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی۔مفتی اسمٰعیل کے پاس بتانے کیلئے کچھ کام نہیں تھا اس لئے انہوں نے صرف جھوٹ اور الزامات کا سہارا لیا۔اگر انکے پاس کوئی کام ہوتا تو بتاتے، آگے کام کرنے کا جذبہ ہوتا تو بتاتے لیکن وہ صرف جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔اور دوسری جانب ہمارے اسٹیج سے ہم شہر کی تعمیر و ترقی کی بات کررہے ہیں، ہم نے کام کیا ہے اسی لئے تو پورا شہر شیخ آصف کیساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ کے بھروسے اور شہریان کی ہمت و حوصلہ کیساتھ ہم الیکشن کا پرچار کررہے ہیں ہمارے پرچار کیلئے حیدرآباد، ممبئی، دہلی اور بہار سے کوئی نہیں آیا ۔ہم مالیگاؤں کی عوام کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور لوگوں نے ہمیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل سمیت چاروں امیدواروں کے اسٹیج سے مجھ پر کئی طرح کے الزامات لگائے گئے جس میں بال برابر بھی سچائی نہیں ہے ۔میرے دادا اور والد نے محنت و مشقت کی، ہم نے محنت و مزدوری کی غریبی سے اٹھ کر ہم نے غریبوں کی مدد کی اور اللہ تعالیٰ نے نوازا ۔ہمیں ایم ایل اے اور میئر بنایا ۔ہم نے غریبوں کی مدد کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی، تعلیم کیلئے امداد، شادی اور بیماری کیلئے ہم نے امداد دی ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ سب باتیں بولنے والی نہیں تھی لیکن اپوزیشن نے ہمیں مجبور کیا تب جاکر ہمیں بتانا پڑ رہا ہے کہ ہم کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارا کام کیا ہے ۔آصف شیخ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسجد و مدرسہ کیلئے زمین دی، کئی مسجدوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا اور آج بھی مالیگاؤں کا سب سے بہترین یتیم خانہ بنا رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں حلال کمائی سے نوازا ہے اور مزید نواز رہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ انتہائی درد کے ساتھ اپنے خاندان کی بہترین کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ میں نے شہر کی ترقی اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیمی میدان میں نمایاں کام کئے ہیں، کتابوں کی تقسیم ۔کمپیوٹر کی تقسیم ۔لیپ ٹاپ کی تقسیم، طلباء کی حوصلہ افزائی کے پروگرام، اردو گھر، فیسٹیول کا انعقاد، فلائی اوور بریج کی تعمیر، حج کمیٹی کی تعمیر ۔مسجد و مدرسہ میں سولار پینل کی تنصیب جیسے مثالی کارنامے انجام دیئے اور موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے پاس کوئی کام نہیں، اس کے بعد بھی اگر عوام مجھکو ووٹ نہیں دیگی تو یقیناً شہر کا نقصان ہوگا ۔اس لئے مجھکو ووٹ دیکر شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔


آصف شیخ رشید نے کہا کہ علماء کرام کیلئے بھی میرے پاس کئی پروجیکٹ ہیں ۔میں ان سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ خدارا اس شہر کے بہتر مستقبل کیلئے کھل کر نہیں آسکتے ہو تو خاموشی سے ہی صحیح اپنے حلقوں کی ووٹ دیکر اور دلوا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں میں انکے لئے بھی کام کرونگا ۔آصف شیخ نے رکشا ڈرائیورس کیلئے جہاں پرمٹ کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا وہیں انہوں نے مالیگاؤں میں سی این جی اور ایل پی جی پمپ کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا ۔اگر ہمارے ورکروں سے کہیں کوئی غلطی ہوئی ہو تو علماء کرام معاف کریں، ہم تو معافی مانگنے اور علما کی عزت کرنے والے لوگ ہیں تب ہی تو ہم نے اسلام لفظ کو ہٹایا اور جو روز مسجد و مدرسہ کا سیاسی استعمال کررہا ہے، دین و شریعت سے ٹکراؤ کررہا ہے اسے بھی معافی مانگنا چاہیے اس پر بھی علما کو آواز اٹھانی چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام بالخصوص ہزار کھولی، عائشہ نگر ،نورباغ ۔مہاڈا، نشاط نگر، نیا اسلام پورہ کی عوام کسی جھوٹے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ باہر سےاکر ہمیں لڑانے والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ہم سب پڑوسی ہے ۔ہم نے کبھی آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا تک نہیں کیا ۔ہم مل جل کر رہتے ہیں سکھ دکھ میں پہلے پڑوسی کام آتا ہے باہر والا نہیں ۔میں آپکا بیٹا، بھائی ہوں مجھکو ووٹ دیں مفتی اسمٰعیل نے مالیگاؤں کی عوام کی ووٹوں کا سودا کیا ۔دعاؤں، روزوں کو بھی فرقہ پرستوں کے آگے فروخت کردیا ۔میں کسی کے آگے جھکنے اور بکنے والا نہیں ہوں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت نوازا ہے ۔مفتی اسمٰعیل فرقہ پرستوں سے ڈرنے والے ہیں اور میں لڑنے والا ہوں ۔

آصف شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے تو جھوٹ بول رہے ہیں اور اویسی بھی جھوٹ بولنے آگئے ہیں ۔اسد الدین اویسی نے دس منٹ تک شیخ آصف کے نام پر تقریر کی جو کہ اویسی کا ڈر بتا رہا تھا ۔انہو(اویسی کو آصف شیخ اور مالیگاؤں سے ڈر لگنے لگا ہے کہ کہیں یہ بندہ کامیاب ہوگیا تو پھر مہاراشٹر سے مجلس کا پارسل واپس حیدرآباد چلے جائیگا ۔اویسی ہمیں مودی کا دعوت سے کہتے ہو ۔فرقہ پرستوں کا دوست کہتے ہو، آصف شیخ نے اسد الدین اویسی کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اویسی صاحب میں ہمت ہے تو مفتی اسمٰعیل سے کہو کہ فرقہ پرست ایم ایل اے دادا بھسے کو شکست دے دو، اویسی ایسا اعلان نہیں کرینگے کیونکہ یہ خود بی جے پی کے ایجنٹ ہیں اور الزام ہم پر لگا رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اویسی نے دھمکی آمیز تقریر کی انتہائی غصہ میں آکر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، آصف شیخ نے اویسی سے کہا کہ یہ حیدرآباد کی مٹی نہیں ہے یہ مالیگاؤں کی مٹی ہے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے تمھاری غنڈہ گردی حیدرآباد میں چلیگی مالیگاؤں میں نہیں ۔اویسی کو ڈر ہے کہ آصف شیخ مالیگاؤں سے آٹھ کر پورے مہاراشٹر کی قیادت کریگا اور مجلس کی دکان بند ہو جائے گی، اسی لئے اتنا چلا کر گئے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اویسی کا پاس بھی کوئی تعمیری کام بتانے کیلئے نہیں تھا انہوں نے بھی جھوٹ بول کر میرے خلاف تقریر کی ۔صرف اپنے ناکام ایم ایل اے کو بچانے کیلئے شیخ آصف کو ٹارگٹ کیا ۔اصولی طور پر اویسی کو مالیگاوں آنا ہی نہیں چاہیے تھا ۔اپ اور آپکی پوری پارٹی جھوٹی ہے ۔ آصف شیخ نے کہا کہ شندے کی چپل شیخ آصف نے نہیں اویسی کے ایم ایل اے نے سنبھالا تھی ۔آصف شیخ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا بہتر مستقبل چاہتے ہو تو مجھکو رکشا نشانی پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، میں سب کو ساتھ لیکر تعمیری کاموں کو انجام دونگا ۔آصف شیخ نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا 20 نومبر کو صبح سے شام چھ بجے پولنگ اسٹیشن پر ڈٹے رہیں، لڑائی جھگڑا نہ کریں اور اگر کوئی کرتا ہے تو پولیس کو شکایت کریں صبر سے، ہوش سے، ہمت سے کام لیں اور ووٹنگ مکمل کروائیں ان شاء اللہ کامیابی ضرور ملیگی ۔


اس موقع پر جلسہ کے صدر عرفان عابد علی نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے خود (شراب) نشہ فروخت کرنے والے کو ممبر بنایا ۔یہ اچھائی اور برائی کی بات کرنے کے حقدار نہیں ہے۔یہاں حافظ انیس اظہر نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین نہیں بلکہ انتشار المسلمین ہے ۔یہ مالیگاؤں کے مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں خانوں میں تقسیم کرنے آئے ہیں ۔اویسی سے لیکر مفتی اسمٰعیل تک سب انتشار پیدا کرنے والے لوگ ہیں ۔حافظ انیس اظہر نے کہا کہ مفتی محمد اسمٰعیل سیاست کے نام پر مذہب سے ٹکراؤ کررہے ہیں ۔شریعت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، بیماری کے نام پر نعوذ باللہ ملک الموت سے بات کرنے کی بات بتا رہے ہیں، عوام کو گمراہ کررہے ہیں یہ فتنہ ہے خدارا علماء کرام اور شہریان مالیگاؤں مفتی اسمٰعیل کو شکست دے دو اور انہیں سبق سکھائیں کہ اسلام کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں کی جگہ کیا ہے ۔یہاں اسماعیل ملا نے کہا کہ علماء کرام آپ دھیان دیں، مفتی اسمٰعیل کی بات دین و شریعت سے ٹکرا رہی ہیں ۔کیسی کیسی غیر شرعی باتیں کررہے ہیں ۔ان پر روک لگائی جائے ۔یہ گمراہی پھیلا رہے ہیں ۔سانس رک جانا اور دوبارہ واپس آجانا، سینہ دبانا کچھ لوگ (ملک الموت) کا نام پوچھ کر واپس چلے جانا ۔نعوذ باللہ ۔غیر شرعی باتیں ہیں اس پر روک لگنا چاہیے اور انہیں توبہ کرنا چاہیے ۔اسماعیل ملا نے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی کہ وہ مفتی اسمٰعیل کو شکست دیکر آصف شیخ کو کامیاب کریں ۔اس جلسہ میں صابر گوہر وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا ۔نور باغ چوک کے جلسہ میں چاروں طرف عوام کا اژدھا موجود تھا جلسہ میں تقریباً 50 ہزار کے قریب نوجوانوں، بزرگوں نے شرکت کرتے ہوئے آصف شیخ کی ہمت و حوصلے کو بڑھایا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے