شہر کے مسائل اور حل، کیلئے "شانِ ہند کی گیارنٹی جاری"،سماج وادی کی پریس کانفرنس



شہر کے مسائل اور حل، کیلئے "شانِ ہند کی گیارنٹی جاری"،سماج وادی کی پریس کانفرنس


مالیگاؤں (پریس ریلیز) سنیچر کو سہ پہر 3 بجے شانِ ہند کی گیارنٹی کا اجراء پریس کانفرنس سے کیا گیا۔پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر کے ایسے مسائل جو عوام کی تکلیف کا سبب ہیں اُسے کیسے حل کرینگے؟ اُس کی روداد کے ساتھ مینو فیسٹو نہیں بلکہ شان کی گیارنٹی جاری کی جا رہی ہے۔تعلیم کیلئے میونسپل پرائمری اسکولوں کی نشاندہی کر کے سماج وادی بھیونڈی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کی طرز پر جدید کیمپس بنایا جائیگا۔موصوف نے تفصیلات میں کہا کہ پارچہ بافی صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اسٹڈی گروپ کی مدد سے گزشتہ دنوں سماج وادی نے بنکروں کیلئے 48 کروڑ کی سبسڈی منظور کرائی تھی،مستقبل میں اسی طرح مدد کی جائیگی۔پرائیویٹ بجلی کمپنی کو کولکتہ واپس بھیج کر شہریان کو بجلی کمپنی کے عتاب سے بچائیں گے۔نیتا جی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ٹریفک نظام کے حل کیلئے ہمارے پاس بلیو پرنٹ ریڈی ہے۔صحتِ عامہ اور تلواڑہ ڈیم پانی کے مسئلے پر گزشتہ کئی دہائیوں سے سماج وادی لڑائی لڑ رہی ہے۔تمام مسائل کو یکجا کر کے اس کے حل بتائیں گئے ہیں۔مسائل اور حل کو شان کی گیارنٹی کا نام دیا گیا ہے۔موصوف نے سابق و موجودہ آمدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں مفتی اسماعیل کا مینو فیسٹو ہم نے ہی بنایا تھا لیکن انہوں نے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔نیز آصف شیخ کو چاہیے کہ وہ اپنا پرانا مینو فیسٹو ہی مکمل کر دیں تو شہر کو کچھ فائدہ مِل جائے۔آگرہ روڈ بریج پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں،الیکشن کو چار دن باقی ہیں وہ آگرہ روڈ جادوئی ہوائی بریج پر کھڑے ہو کر بتا دیں کہ اِس بریج سے عوام کو کیا فائدہ ہے؟۔موصوف نے کہا کہ جس طرح اقتدار میں نا رہتے ہوئے بھی ہم نے 14 نمبر اسکول سے لگ برسوں سے بند پڑے راستے کی نئے سرے تعمیر کی اُسی طرح ایک ٹھوس لائحہ عمل کے ساتھ ہم شہر کے دیگر بند پڑے راستوں کی نئے سرے سے تعیمر کر کے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ فرقہ پرستی کی آگ مالیگاؤں سے دور رہے،اِس کیلئے ماضی میں نے ہم جمہوری طرز پر احتجاج کیا تھا اب نمائندہ منتخب ہونے پر ہر حال میں شہر کو فرقہ واریت سے بچانے کی کوشش کی جائیگی۔نیتا جی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ موجودہ آمدار علیل ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ مفتی اسماعیل بمبئی سے ٹہرا پھاٹے تک کار میں آتے ہیں اور پھر وہاں سے دو ایمبولینس کا سہارا لیا جاتا ہے۔اِس پریس کانفرنس میں صحافیوں کے علاوہ سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد سمیت پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے