مفتی اسمٰعیل قاسمی دوران تقریر رو پڑے،ہمیں اپنے شہر کے مستقبل کیلئے بچوں، علماء، ائمہ کے تقدس، ترقی کیلئے مجلس کو ووٹ کرنا ہوگا
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا 17 نومبر رات کے آخری جلسہ سے عوام کا جم غفیر شریک تھا مجلس کے نامزد امیدوار رننگ MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنی انتخابی تقریر کرنے سے شروع میں آواز میں نمی آگئی کل کے جلسے میں تیز آواز سے تقریر اور دونوں ہاتھوں کو اٹھانے کی وجہ سے طبیعت میں بگاڑ کا سبب بنا ڈاکٹر نے احتیاط کرنے کی ضرورت پہ زور دیا، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مَیں جلسہ گاہ کے اسٹیج پر نہیں آنا چاہتا تھا لیکن مَیں نے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے شہر کی صنعت کیلئے شہر کے تقدس کیلئے علماء و ائمہ عزت و وقار شہر کے تہذیب و کلچر کیلئے مجبوری کی حالت میں آنا پڑا، مَیں کہنا بہت کچھ چاہتا لیکن سکت نہیں ہے آج سے پندرہ سال پہلے 2009 میں اسمبلی کا الیکشن لڑا اور آپ سے اپیل کی آپ شہر سے غنڈہ گردی لوٹ مار بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو مجھے اپنے ضمیر کی آواز پر ایک ووٹ دے اور اپنی حلال کمائی میں سے ایک روپیہ بھی دے مالیگاؤں کی عوام نے مجھے مایوس نہیں کیا آج مَیں آپ سے اپیل کرنا چاہتا ہوں آپ میری صحت کیلئے اور میری عافیت درازی عمر کیلئے اور شہر کے بہتر مستقبل کیلئے آپ ایک روپیہ صدقہ کیجیے مَیں آپ سے ایک روپیہ نہیں مانگ رہا ہوں آپ صدقہ کریں ماضی میں جو ایک روپیہ دیا وہ مجھ پر قرض ہے اور ان شاءاللہ اسے چکانے کیلئے پوری ایمانداری سے کوشش کروں گا، لیکن آپ میری صحت کیلئے عافیت کیلئے ایک روپیہ صدقہ کریں، بعد از عبدالمالک سابق میئر نے تقریر کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کے تعلق سے ویڈیو چلایا جا رہا ہے کچھ عورتیں آٹو کے پرچار کیلئے آئی تھی اور اسے روکا گیا مارا گیا اور قلعہ پولس اسٹیشن میں کیس درج ہوا مَیں نے معلومات لی پتہ چلا کوئی یوسف نامی شخص پاگل ہے ذہنی طور پر معذور ہے پاگل ہاسپٹل سے زیر علاج ہیں اس پر یہ چوڑی پہنانے والے لوگوں نے کیا ہے اور خود نہیں آئے، یہ عورتوں کو آگے کرکے استعمال کر رہے ہیں آپ سب جو فتح میدان کے جلسہ میں آئے ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی محبت میں آئے ہیں شہر کے بہتر مستقبل کیلئے نشہ کے خلاف بناء روپیہ پیسہ لیے جلسہ گاہ میں آئے ہیں مَیں کہتا ہوں آج انھوں نے ہر یادی پر بوگس ووٹ بڑھایا ہے لگ بھگ 30 ہزار ووٹ ہے اب ہمیں یہ کرنا ہے صبح کی اوّلین ساعتوں میں پہلے اپنی ووٹ پھر اپنے گھر کی ووٹ اور ہمارے محلے کی ووٹ پانچ نمبر بٹن پتنگ نشان پر ووٹ دیں اور دلاۓ مزید عبدالمالک نے کہا کل رونق آباد میں کیا شیر نے کیا دھاڑا تو نشانی بھول گئے اگر اور تیز آواز سے بولے ہوتے تو پتنگ پتنگ بولنے لگتے اور ایک بات بتاتا چلوں کہ مجھے آج مفتی اسمٰعیل قاسمی کے انتہائی قریبی ساتھی سے معلوم ہوا کہ گزشتہ دنوں جو کُسمبا روڈ وارڈ نمبر 7 وغیرہ میں جو نوجوانوں کے ذریعے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ بدتمیزی کروائی گئی اسکا مفتی اسمٰعیل قاسمی کو شدید صدمہ پہنچا اور یہی وجہ انکو دل کا عارضہ ہوا اور ہاسپٹل پہنچے اگر مجھے مفتی اسمٰعیل قاسمی اسی دن بتادیے ہوتے تو میں انکے خلاف کارروائی کرتا اور پولس کو بھی سخت کارروائی کرنے پر مجبور کر دیتا اس شخصیت کی عاجزی انکساری شہر سے محبت دیکھیں اور فیصلہ کریں ہمیں کیسا نمائندہ چاہیے، شفیق رانا نے کہا جس سائیکل کا ہینڈل آٹو والے کے ہاتھ میں ہے کل اسکے منہ سے بھی سائیکل پر ووٹ مانگتے ہوئے زبان سے نکل گیا اور حقیت کھل گئی آزاد نگر پولس اسٹیشن کا دھرنا یہ ملی جوڑ ہے نہال احمد صاحب کی ادھوری روایت پر عمل کیا خاندان کے لوگوں سے ملاقات کیے بناء فارم داخل کیا جمہور ہائی اسکول میں انھوں نے بھرشٹاچاری کی ہوئی ہے آج کے جلسہ میں ڈاکٹر خالد پرویز، یوسف الیاس، مولانا علیم فلاحی، نہال دانے والے، وغیرہ نے بھی تقریر کرتے ہوئے ووٹ کی اپیل کی ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com