کامیاب ہونے کے بعد ہمارے ساتھ سرکار میں شامل ہونا ، مہاوکاس اگھاڑی سے آصف شیخ کو آفر
عوام ایم آئی ایم کو ووٹ نہ دیں ، فرقہ پرستوں سے لڑنے والے ایم ایل اے کی مالیگاوں کو ضرورت، ڈرنے والے کی نہیں
سماجوادی والوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا، صرف الزامات لگاتے ہیں جبکہ وہ خود بدعنوان ہیں، آصف شیخ کا خطاب
مالیگاؤں: 15 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسمبلی چناؤ انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ کوئی کارپوریشن کا چناؤ نہیں کہ ہم روڈ گٹر کی سیاست میں الجھے بلکہ قانون سازی اور پالیسی بنانے کیلئے ہوتا ہے ۔آج مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں فرقہ پرستی بڑھ رہی ہیں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، لو جہاد، لینڈ جہاد کے بعد اب ووٹ جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔بیجا الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ایسے حالات میں قانون کے سہارے لڑنے والے نمائندے کی مالیگاوں کو ضرورت ہے نہ کہ ڈرنے والے، اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف سلامت آباد چوک میں انصاری چھوٹو مقادم کی صدارت میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہوں، کام کرتا ہوں اور فرقہ پرستوں کیخلاف لڑتا ہوں تو میں نے دادا بھسے کی فرقہ پرستی کو سامنے رکھتے ہوئے اسے شکست دینے کی مسلمانوں سے اپیل کردی لیکن اس کے نتیجے میں سمکسیر میں سادھو سنتوں نے میرے خلاف میٹنگ طلب کرلی ہے ۔سنیچر کو سمکسیر میں میرے خلاف میٹنگ کی جارہی ہیں لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں قانون کو مانتا ہوں اور سب کو ساتھ لیکر مسلمانوں کی نمائندگی کرنا میرا مقصد ہے ۔ایک میٹنگ کی بجائے دس میٹنگ کرلو میں سچ بولوں گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ میرے آپس شہر کو دینے کیلئے ایک پروجیکٹ ہے ۔ایک ویژن لیکر ہم کام کررہے ہیں، موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی مکمل طور ناکام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں کی، فرقہ پرستوں سے سانٹھ گانٹھ کرتے ہوئے انہوں نے کروڑوں روپے کی رشوت موجودہ شندے و بی جے پی حکومت سے لی ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہمیں جذبات سے اوپر اٹھ کر ہوش کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ووٹ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں کو ساتھ لیکر چلونگا ۔میرے پاس کوئی امیر غریب کا فرق نہیں، کوئی بنکر مزدور کا فرق نہیں، مسلک واد نہیں مذہب واد نہیں بلکہ میں سب کو ساتھ لیکر شہر کی ترقی کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آئیے میرے ساتھ، میرا ساتھ دیکر مالیگاؤں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ آج صبح مجھکو مہاوکاس اگھاڈی کی جانب سے فون آیا اور انہوں نے آفر دیتے ہوئے مجھ سے اپیل کی کہ آصف کامیاب ہونے کے بعد مہاوکاس اگھاڑی کیساتھ سرکار میں شامل ہونا ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں مالیگاؤں کے بہتر مستقبل کیلئے مہاوکاس اگھاڑی سے وعدہ لونگا کہ میرے شہر کو دو سو کروڑ فنڈ دیا جائے، بنکروں کو سولار بجلی اسکیم کی سہولت دی جائے، بنکروں اور مزدوروں کیلئے اچھی پالیسی بنائی جائے، مساجد و مدارس کیلئے اور بی جے پی کے وقف بورڈ کے نئے قانون کیخلاف اسمبلی میں قرار دادا پاس کی جائے، ان سب کے علاوہ میں مہاوکاس اگھاڑی سے یہ بھی وعدہ لونگا کہ حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت قانون بنایا جائے اور مہاراشٹر کے مسلمانوں کے تحفظ کی ضمانت دی جائے ۔ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے میں شہریان مالیگاؤں سے یہی اپیل کرتا ہوں کہ عوام ایم آئی ایم کو ووٹ نہ دیں ۔شہر کا نقصان نہ کریں، جو پانچ سال ناکام ثابت ہوا اسے دوبارہ آزمانا بیوقوفی ہے ۔عوام غلطی نہ کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے اسٹیج سے صرف گندی گندی باتیں ہورہی ہیں اور جھوٹ و الزامات کی بوچھار ہورہی ہیں کیونکہ انکے پاس کوئی تعمیری کام نہیں، انکے پاس کوئی مستقبل کا منصوبہ نہیں جبکہ ہم نے تعمیری کام کئے ہیں اور آگے بہتر کام کرنے کا ویژن ہمارے پاس موجود ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ حیدرآباد سے اویسی برادران مالیگاؤں آکر مسائل حل نہیں کرینگے ۔انہوں نے پانچ سال تک مالیگاؤں کو لاوارث چھوڑا ہے اور اب آگے وہ کبھی نہیں آئیں گے اس لئے دھوکے میں نہ آئیں، جذبات میں بہنا نہیں ہے ۔ہمیں رکشا نشانی پر ووٹ دینا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مذہب کا سیاست میں کھلے عام استعمال ہورہا ہے دعائیہ مجلس سے ووٹ مانگی جارہی ہیں اور مسجد کے ممبر سے ہماری ذاتیات پر بولا جارہا ہے اور کوئی اس کیخلاف بولنے والا نہیں ہے ۔کب اس پر روک لگے گی؟ کون بولے گا؟ کب تک ہمارے ساتھ ناانصافی کی جاتی رہیگی؟ کیا ہم مسلمان نہیں ہیں؟ آصف شیخ نے اس طرح کے چھبتے ہوئے سوالات بھی شہر کے ذمہ داران سے کیا ۔
آصف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سماجوادی والوں نے کبھی کوئی تعمیری کام نہیں کیا ۔انہوں نے کام کرنے کی بجائے الزامات لگائے اور شہریان کو گمراہ کیا ۔کبھی کسی غریب بچے کو ایڈمیشن تک فارمیسی کالج میں فری میں نہیں دیا ۔انکے پاس صرف جھوٹ کی دکان ہے ۔اصل میں وہ خود بدعنوان ہیں اور لوگوں پر الزامات لگاتے پھرتے ہیں ۔آصف شیخ اس اسمبلی چناؤ میں عوام رکشا نشانی پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے مجھکو کامیاب کریں ان شاء اللہ میں مالیگاؤں کا سر اونچا کرنے کی کوشش کرونگا تاکہ کل تم فخر سے کہہ سکو کہ آصف شیخ مالیگاؤں کا بیٹا ہے ۔اس جلسہ عام میں اسلم انصاری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عائشہ حکیم نے 38 ایم ایل ڈی کا فلٹر پلانٹ لایا اسی طرح شیخ رشید نے 71 اور 30 ایم ایل ڈی یعنی 101 ایم ایل ڈی کے دو فلٹر پلانٹ منظور کروائے ہیں اور اس سے مالیگاؤں کو پانی مل رہا ہے یہ بھی شیخ رشید کا کارنامہ ہے عوام اسے بھی یاد رکھیں ۔گرنا ڈیم اسکیم سے پانی لانا مالیگاؤں کیلئے کوئی آسان کام نہیں اور یہ کام بھی شیخ رشید نے کیا ہے ۔اس لئے کام کرنے والے لیڈر کو منتخب کریں ۔اس موقع پر حافظ انیس اظہر، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،اسلم انصاری ،سلیم منا، جامع مسجد کے سابق نائب امام حافظ رفیق، ریاض کچھی، ریاض علی،احسان شیخ،ثفر ظفر اللهُ ہوٹل والے وغیرہ نے تقریر کیا جبکہ نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا ۔اس جلسہ میں آزاد امیدوار رفیق بھائی، عرفان نادر، سیٹو یونین کے ذمہ داران نے آصف شیخ کو حمایت دی۔مسجد عبد العزیز بیچئی کے ذمہ داران نے آصف شیخ کا استقبال کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ سنیچر کو مدنی روڈ جمعیتہ علماء کی آفس کے پاس انتخابی جلسہ عام ہوگا ۔عوام اس جلسے میں بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com